نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    غزل - دکھ نہیں ہے کہ جل رہا ہوں میں - فیصل عجمی

    دکھ نہیں ہے کہ جل رہا ہوں میں روشنی میں بدل رہا ہوں میں ٹوٹتا ہے تو ٹوٹ جانے دو آئنے سے نکل رہا ہوں میں رزق ملتا ہے کتنی مشکل سے جیسے پتھّر میں پل رہا ہوں میں ہر خزانے کو مار دی ٹھوکر اور اب ہاتھ مل رہا ہوں میں خوف غرقاب ہو گیا فیصل اب سمندر پہ چل رہا ہوں میں (فیصل عجمی) بشکریہ - اردو منزل
  2. محمد وارث

    غزل - یہ بھی نہیں کہ دستِ دعا تک نہیں گیا - فیصل عجمی

    یہ بھی نہیں کہ دستِ دعا تک نہیں گیا میرا سوال خلقِ خدا تک نہیں گیا پھر یوں ہوا کہ ہاتھ سے کشکول گر پڑا خیرات لے کے مجھ سے چلا تک نہیں گیا مصلوب ہو رہا تھا مگر ہنس رہا تھا میں آنکھوں میں اشک لے کے خدا تک نہیں گیا جو برف گر رہی تھی مرے سر کے آس پاس کیا لکھ رہی تھی، مجھ سے پڑھا تک نہیں گیا...
  3. محمد وارث

    بشیر بدر بھول شاید بہت بڑی کر لی (بشیر بدر)

    مجھے اس کا افسوس ہے لیکن بہرحال ۔۔۔۔۔ ویسے میں نے پیغام چھوڑا تھا۔ دراصل پسندیدہ کلام میں ٹیگز کا کام کوئی 80 فیصد مکمل ہو چکا ہے، انشاءاللہ جیسے ہی مکمل ہوگا میں کچھ پوسٹنگ گائیڈ لائنز لکھوں لگا۔ لیکن اب بھی اگر شبہ ہو کہ کہیں یہ کلام پہلے تو پوسٹ نہیں ہو چکا تو ٹیگز میں شاعر کے نام سے تلاش...
  4. محمد وارث

    شعر مکمل کریں

    شکریہ حسن، مجھے واقعی علم نہیں ہے کہ یہ شعر کس کا ہے۔ اگر کوئی دوست کنفرم کر سکیں تو عین نوازش!
  5. محمد وارث

    آج کا شعر - 3

    جگا سکے نہ ترے لب، لکیر ایسی تھی ہمارے بخت کی ریکھا بھی میر ایسی تھی (پروین شاکر)
  6. محمد وارث

    شعر مکمل کریں

    اس بار جو ایندھن کے لیئے کٹ کے گرا ہے چڑیوں کو بڑا پیار تھا اس بوڑھے شجر سے
  7. محمد وارث

    اذن سخن

    اجی صاحب آپ شاعر ہو کر بادل اور بارش کے ساتھ چائے اور کباب ڈھونڈ رہے ہیں، اس خاکسار نے کبھی کہا تھا: اسطرح پینے کو مے کب ملتی ہے ناب ہو، تُو ساتھ ہو، برسات ہو ;)
  8. محمد وارث

    شعر مکمل کریں

    آپ کو شعر بھی پرندوں والے ہی پسند آتے ہیں، عزیز صاحب :)
  9. محمد وارث

    واردات - منشی پریم چند

    نئی بیوی (گزشتہ سے پیوستہ) (2) جب سے نئی بیوی آئی ہے، لالہ جی کی زندگی میں حیرت انگیز انقلاب ہو گیا ہے، دکان سے اب انہیں اس قدر انہماک نہیں ہے، متواتر نہ جانے سے بھی انکے کاروبار میں کوئی حرج واقع نہیں ہوتا۔ زندگی سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت جو ان میں روز بروز مضحمل ہوتی جاتی تھی، اب یہ...
  10. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 3 (یا رب عروسِ فکر کو حُسن و جمال دے) یا رب عروسِ فکر کو حُسن و جمال دے مُلکِ سخنوری کو دُرِ بے مثال دے رنگینیٔ کلام کو سحرِ حلال دے آئے قمر کو رشک وہ اوجِ کمال دے گُلکاریاں کروں جو مضامیں کے باغ میں پھولوں کی بُو بہشت سے آئے دماغ میں ہاں اے زباں روانیِ طبعِ رسا دکھا دریائے فکر...
  11. محمد وارث

    سمت۔۔ ایک منظوم مدح

    واہ واہ، کیا بات ہے قبلہ! کیا خوبصورت خراجِ تحسین ہے! سبحان اللہ!
  12. محمد وارث

    یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں

    چونکہ 'مصرع طرح' ہے اسلیئے قافیہ، ردیف تو وہی فالو کرنا ہے جو احمد فراز کا ہے، اس لیئے مطلع اور ہر شعر کے مصرعِ ثانی کے آخری رکن میں آپ کچھ تبدیل نہیں کر سکتے اور آخری رکن ویسے ہی آئے گا جیسے احمد فراز باندھ گئے ہیں۔ ہاں مطلع کے بعد ہر شعر کے پہلے مصرع میں آپ آخری رکن کو جیسے مرضی باندھیں!
  13. محمد وارث

    اذن سخن

    یہ آپ کی خوش فہمی ہے محسن صاحب، یہ 'اجتہادی اختلاف' ہے جس کے صحیح ہونے پر دو نیکیاں اور غلط ہونے پر ایک نیکی ہے ;)
  14. محمد وارث

    محسن نقوی وہم ......از .......محسن نقوی

    شکریہ احمد صاحب شیئر کرنے کیلیئے!
  15. محمد وارث

    ہم "پینڈو" ہی ٹھیک ہیں

    آپ نے دلچسپ واقعہ لکھا لیکن اسکے منطقی انجام سے مجھے اختلاف ہے، مجھے شہر اور گاؤں ہر طرح کی شادیاں 'اٹینڈ' کرنے کا اتفاق ہوا ہے (گو تھوڑا ہی سہی) لیکن کھانے کے سلسلے میں انسان 'ایک' ہی ہے، اس وقت اس کی ہزاروں، لاکھوں سالوں پرانی جبلت عود کر آتی ہے اور وہ کھانے پر 'ٹوٹ' پڑتا ہے کہ کچا ہی کھا...
  16. محمد وارث

    بشیر بدر بھول شاید بہت بڑی کر لی (بشیر بدر)

    شکریہ احمد صاحب شیئر کرنے کیلیئے، پہلی پوسٹ کی ہوئی غزل میں املا کی غلطیاں تھیں، آپ کو پوسٹ سے وہ دور ہو گئیں!
  17. محمد وارث

    آپ بیتی - خواجہ حسن نظامی

    حسن نظامی کی ولادت اور زندگی کا حال تیرہویں صدی کے خاتمہ کے قریب 96 ہجری (1296ھ) میں 2 محرم کو جمعرات کے دن صبح صادق کے وقت حسن نظامی پیدا ہوا، جسکی رو سے آجکل کہ جمادی الاول 1337ھ ہے اسکی عمر 41 سال کی ہے۔ حسن نظامی نے ہوش سنبھال کر اپنے ایک بڑے بھائی سید حسن علی شاہ کو دیکھا (جو سات برس...
  18. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 2 (گزشتہ سے پیوستہ) کیوں چرخ یہ حال اس کا جو ہو خلق کا والی اک چاند پہ امڈی یہ گھٹا ظلم کی کالی وہ ناوکِ دلدوز، وہ جسمِ شہِ عالی حلقہ کوئی جوشن کا نہیں تیر سے خالی طاری ہے غشی، دل کو سنبھالا نہیں جاتا اک تیر بھی سینے سے نکالا نہیں جاتا مظلوم مسافر پہ یہ بیداد صد افسوس اک جان...
  19. محمد وارث

    فارسی شاعری تجھ پہ مری نظر پڑے (گر بہ تو افتدم نظر، چہرہ بہ چہرہ رو بہ رو)۔۔۔ قرۃ العین طاہرہ

    شکریہ نوید صاحب شیئر کرنے کیلیئے، کیا لاجواب غزل ہے۔ میرے پاس قرۃ العین طاہرہ بابیہ کی فارسی غزل بھی موجود ہے (علامہ نے جاوید نامہ میں بھی اس غزل کے کچھ شعر لکھے ہیں)، انشاءاللہ کسی دن پیش کرونگا۔
Top