نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    پہلے سا سلسلہ نہیں باقی

    ضرورت ہے، اور بات کرنی بھی چاہیئے :)
  2. محمد وارث

    پہلے سا سلسلہ نہیں باقی

    ریکارڈ کی درستگی کیلیے: اس غزل کے قوافی صحیح ہیں اور مطلع میں شائگاں یا ایطا نہیں ہے: سلسِلہ اور گِلہ مطلعے کے قوافی ہیں، ان میں حرفِ روی لام ہے اور روی کے ما قبل کی حرکت (زیر) لانا لازم ہے، یعنی قافیہ "ای لا" ہے یعنی سلسِلہ گِلہ صِلہ مِلا قافِلہ قاتِلہ کامِلہ اور یہ بالکل درست ہیں، ایطا...
  3. محمد وارث

    پہلے سا سلسلہ نہیں باقی

    مغل صاحب نے خوب بات پکڑی سعود صاحب، حالانکہ میں صرف نظر کر گیا تھا کہ ٹائپنگ کا مسئلہ ہے، مجھے لگتا ہے اب شکریے کےاستعمال کی بھی 'راشننگ" کرنی پڑی گی کہ بطور سند 'کوٹ' ہونا شروع ہو گیا ہے ;)
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گبر و ترسا و مسلماں ھر کسی در دینِ خویش قبلۂ دارَند و ما زیبا نگارِ خویش را (شیخ سعدی شیرازی) یہودی و نصرانی و مسلمان، سب کا اپنے اپنے دین میں اپنا قبلہ ہے اور ہمارا (قبلہ) خوبصورت چہرے والا ہے۔
  5. محمد وارث

    وارث کا بک شیلف

    تاریخ 1- The Story of Civilization by Will & Ariel Durant, 11-Volumes Simon and Schuster, New York 2- Western Civilizations, Their History and Their Culture by Edward McNall Burns, 6th Ed. 1963 W.W. Norton & Co., Inc., New York 3- A History of Civilization (Volume Two 1715 to Present) by...
  6. محمد وارث

    لب پہ کوئی دعا نہیں آتی

    دل دکھانا گناہ ہے پھر بھی باز خلقِ خدا نہیں آتی زندگی دشت ہو مری جیسے چھونے بادِ صبا نہیں آتی واہ بہت خوب، لا جواب اشعار ہیں راجا صاحب!
  7. محمد وارث

    سقراط نے زہر کا جام پینا کیوں‌پسند کیا؟

    جیل سے فرار والا واقعہ افسانہ نہیں ہے، سقراط کے (مالدار) شاگردوں نے داروغہ جیل کو بھاری رشوت دے کر فرار کا منصوبہ مکمل کر لیا تھا لیکن سقراط نے فرار ہونے سے انکار کر دیا اور اس پر موت کو ترجیح دی، وجہ قانون کی پابندی تھی، وہ اتنا اصول پسند تھا کہ ایک غلط فیصلے کو بھی فیصلہ سمجھ کر قبول کر لیا۔
  8. محمد وارث

    مبارکباد خوشخبری

    ماشاءاللہ، بہت پیارا بچہ ہے، اللہ تعالٰی اسے دین و دنیا کی ساری خوشیاں عطا فرمائیں!
  9. محمد وارث

    زیک کا بک شیلف

    ان میں سے نمبر 11 مجھے مزے کی لگ رہی ہے، اس موضوع پر پڑھنا مجھے بھی بہت اچھا لگتا ہے :)
  10. محمد وارث

    وارث کا بک شیلف

    جس دن یہاں پہلی پوسٹ کی تھی اس دن نہ جانے کس لہر میں تھا کہ مختلف موضوعات کیلیے مختلف تھریڈز بنا دیے جو اب خود مجھے بھی اچھے نہیں لگے۔ لہذا زیک سے درخواست کی تھی کہ ان سب کو یکجا کر کے عنوان بھی بدل دیں، جس کو انہوں نے قبولت بخشی، ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بہت شکریہ زیک!
  11. محمد وارث

    ہماری داستاں ، لکھتے ہوئے گزر جائے --------- ایک غزل نقد و نظر کیلیے

    میرے خیال میں پہلے تجربے کی بات کر لی جائے۔ ایک گرم و سرد چشیدہ، جہاں دیدہ، گرگِ باراں دیدہ سرجن یہ اعلان کرے کہ وہ اوپن ہارٹ سرجری میں ایک تجربہ کر کے اس سے یہ یہ مقاصد حاصل کرے گا جو کہ سود مند ہیں تو پھر بھی اسکی مخالفت ضرور ہوگی لیکن کوئی اسے تجربہ کرنے سے روکے گا نہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹری...
  12. محمد وارث

    داغ تمھارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا - داغ دہلوی

    بہت شکریہ خیال، داغ دہلوی کی خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے!
  13. محمد وارث

    ڈاکٹر فاطمہ حسن کی ایک غزل

    بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب، خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے!
  14. محمد وارث

    مذہب، ثقافت اور جہیز

    ادریس صاحب، ماشاءاللہ آپ کا فلسفے پر مطالعہ مجھے کچھ بہتر معلوم ہوا تھا اس لیے یہ سب لکھا تھا وگرنہ روایتی مذہب یا مذہبی رسومات کی تو میں بات نہیں کر رہا تھا۔ آپ کا یہ جملے آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہے: "مذہب اسلام کتنا مدلل،کامل،قوت بخش اور قوت مند تھا، مگر ثقافت کو نہ بدل سکا۔مذہب کتنا ہی...
  15. محمد وارث

    دنیا کا پہلا فلسفی

    بہت شکریہ ادریس صاحب، نوازش۔ دراصل انسانی تاریخ میں کم وبیش دو بار علم و فضل مشرق سے مغرب کی طرف منتقل ہوا ہے۔ انسانی تہذیب، فرٹائل کریسنٹ یا 'زرخیز ہلال' کے خطے میں پیدا ہوئی تھی اور یہیں سے تمام علوم مغرب کی طرف بالخصوص یونان منتقل ہوئے اور انہوں نے اسے اوجِ کمال دیا۔ سلطنتِ رومۃ الکبری کے...
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چو پرویں فرَو ناید اندیشۂ من بَدریوزۂ پر توِ مہر و ماہے (اقبال لاھوری) میرا فکر ستاروں کی طرح نیچے نہیں آتا کہ چاند اور سورج سے روشنی کی بھیک مانگے۔
  17. محمد وارث

    آج کا شعر - 3

    ہے سنگ پر براتِ معاشِ جنونِ عشق یعنی ہنوز منّتِ طفلاں اٹھائیے (غالب)
  18. محمد وارث

    آتش محبت سے بنا لیتے ہیں اپنا دوست دشمن کو- آتش

    واہ واہ لاجواب، شکریہ جناب!
  19. محمد وارث

    کاتب اور خطاط ہوں اپنی فیلڈ کا ہی لطیفہ سناوں گا

    میرے خیال میں اس لایعنی بحث کو اب ہر طرف سے بند کر دیا جائے تو بہتر ہے بصورتِ دیگر مراسلے حذف کر دیئے جائیں گے یا انکی کسی اصل جگہ منتقل کر دیئے جائینگے :)
Top