نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سودا نکل نہ چوکھٹ سے گھر کی پیارے، جو پٹ کے اوجھل ٹھٹک رہا ہے ۔ سودا

    حضرت یہ تو آپ کی سخندانی ہے کہ کم از کم فرہنگ سے تو سمجھ آ گیا، ہم ایسے "شہزادوں" کو تو لغت چھوڑ تفیسریں پڑھ کر بھی سمجھ نہیں آتا، ہاں آنکھیں بند کر کے حوالہ لکھ مارنے میں ہمارا کوئی ثانی نہیں ہے ;)
  2. محمد وارث

    سوزشِ دل تو کہاں اس حال میں

    بجا فرمایا نظامی صاحب، یہ عالمِ بالا کی باتیں ہیں یا راجوں مہاراجوں کی، ہم جیسے خاکساروں کے پلے تھوڑی پڑیں گی :)
  3. محمد وارث

    سوزشِ دل تو کہاں اس حال میں

    اجی فاتح صاحب ہم نے تو 'کلام شاعر بزبانِ شاعر' ہی سنا تھا لیکن اس شعر نے تو 'تفسیرِ بیضہ برزبانِ بیضہ' کا سماں باندھ دیا ;)
  4. محمد وارث

    قولِ فیصل: ٹائپنگ اپ ڈیٹس

    میں نے اپنے حصے کے صفحات 56 تا 95 پوسٹ کر دیئے ہیں، الحمدللہ!
  5. محمد وارث

    قولِ فیصل - صفحہ 56 تا 95

    صفحہ 90 قومی اور مسلم بیوروکریسی ظلم ہے: جب اسلام مسلمانوں کا یہ فرض قرار دیتا ہے کہ وہ اسلامی حکومت کو بھی منصفانہ تسلیم نہ کریں جو قوم کی رائے اور انتخاب سے نہ ہو تو پھر ظاہر ہے کہ مسلمانوں کے لیے ایک اجنبی بیوروکریسی کیا حکم رکھتی ہے؟ اگر آج ہندوستان میں ایک خالص اسلامی حکومت قائم ہو جائے...
  6. محمد وارث

    سودا نکل نہ چوکھٹ سے گھر کی پیارے، جو پٹ کے اوجھل ٹھٹک رہا ہے ۔ سودا

    لا جواب، کیا خوبصورت کلام ہے، کیا لا جواب انتخاب ہے، شکریہ قبلہ!
  7. محمد وارث

    سودا تمنا کی انکھیاں نے سجن ہمنا کا دل جھٹ پٹ لیا - سودا

    کیا بات ہے جناب سودا کے کلام کی اور آپ کے سودا کی :)
  8. محمد وارث

    آج کا شعر - 3

    دوسرا شعر صحیح ہے لیکن اسطرح اور شاعر شاید ثاقب لکھنوی ہیں! زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے
  9. محمد وارث

    قولِ فیصل - صفحہ 56 تا 95

    صفحہ 83 کہ لوگوں میں بے حد جوش پھیلا ہوا ہے اور ہر طرح کے مظاہرے کے لیے لوگ بیقرار ہیں، چونکہ میرے خیال میں گرفتاریوں پر مظاہرہ کرنا نان کوآپریشن کے اصول کے خلاف تھا، اس لیے میں نے ہڑتال اور جلوس یک قلم روک دیئے۔ اس پر عوام کو شکایت ہوئی تو میں نے یہ جلسے منعقد کئے اور لوگوں کو صبر و تحمل کی...
  10. محمد وارث

    پہلے سا سلسلہ نہیں باقی

    وہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ کیا فرماتے ہیں، میں تو صرف یہ کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا حضورِ من کہ ضروری کو جانے نہ دو اور غیر ضروری میں الجھو مت!
  11. محمد وارث

    لڑکی کی شادی کی عمر اور سعودیہ

    اور یقیناً میں بھی ایسے مولوی کو گولی مار دوں :)
  12. محمد وارث

    پہلے سا سلسلہ نہیں باقی

    مغل صاحب، اب اگر آپ "ٹھنڈے دل و دماغ" کی بات کر رہے ہیں تو اوپر پھر سب مراسلوں کو پڑیں کہ کہاں میں نے آپ کی تضحیک کی، بلکہ اس مراسلے میں بھی ایسی کوئی بات تک نہیں تھی جس پر آپ نے 'جذباتیت' اور 'انا' کے الزامات لگائے ہیں، کہاں ہے اس میں آپ کی تضحیک! باقی رہی بات 'راجہ' بنانے کی تو پہلے آپ نے...
  13. محمد وارث

    پہلے سا سلسلہ نہیں باقی

    ایک بات یہ کہ نہ مجھے آپ سے بحث کرنے کا شوق ہے اور نہ میں کرتا ہوں۔ لیکن ایک بات واضح کردوں کہ 'اردو محفل' پر اگر کوئی فضول اور لغو اعتراض یا بات ہوگی تو اسکا صحیح جواب دیا جائے گا کہ یہ بزم بہت سے مبتدیوں کیلیے راہنما ہے اور آئندہ کیلیے ایک ریفرنس! اندھوں میں کانا راجہ بننے کیلیے تو بہت سے...
  14. محمد وارث

    پہلے سا سلسلہ نہیں باقی

    لا حول و لا قوۃ یہ بھی اچھی کہی!
  15. محمد وارث

    غزل اور اس کی بحر

    ہاں صحیح ہے اور یہ نوٹ کریں کہ شاعر نے مہارت کے ساتھ اس غزل میں مختلف اوزان کا استعمال کیا ہے، اگر اس غزل کے مزید اشعار ملیں تو انکی بھی تقطیع کریں!
  16. محمد وارث

    ولی دکنی تجھ لب کی صِفَت لعلِ بدخشاں سوں کہوں گا ۔ ولی دکنی

    مولانا آزاد کی "آبِ حیات" میں سے اس خوبصورت غزل کے دو مزید اشعار: زخمی کیا ہے مجھ تری پلکوں کی انی نے یہ زخم ترا خنجر و بھالاں سوں کہوں گا بے صبر نہ ہو اے ولی اس درد سے ہرگاہ جلدی سوں ترے درد کی درماں سوں کہوں گا
  17. محمد وارث

    غزل اور اس کی بحر

    خرم صاحب اسے میر کی بحرِ ہندی بھی کہتے ہیں اور اس میں بہت سارے اوزان آ سکتے ہیں بلکہ بحر میں اراکین بھی شاعر کی مرضی پر ہیں کہ وہ کتنے لاتا ہے لیکن جب ایک دفعہ مطلع میں تعداد متعین ہو جائے تو پھر باقی اشعار میں اتنے ہی لائے جاتے ہیں۔ کلیدی وزن 'فعلن' (فع لن) یا 2 2 ہے۔ اب فعلن ایک غزل میں...
  18. محمد وارث

    شہرِ آشوب۔ قیوم نظر

    لا جواب، بہت شکریہ فرحت خوبصورت نظم شیئر کرنے کیلیے!
  19. محمد وارث

    آج کا شعر - 3

    یہ بزم وہ ہے کہ لا خیر کا مقام نہیں ہمارے گنجفے میں بازیِ غلام نہیں (آتش)
  20. محمد وارث

    پہلے سا سلسلہ نہیں باقی

    جی ہاں درست فرمایا، ایطا تو ایطا ہی ہوتا ہے! جب خدائے سخن، قبلہ و کعبہ، خلد آشیانی، مرشدی کے ہاں اسے علامہ فتح پوری ڈھونڈ لاتے ہیں تو ایم اے راجا صاحب سے "آپ" توقع رکھ سکتے ہیں کہ انکے کلام میں یہ عیب نہ ہو ;) یہ 'کہ' اور 'نہ' کی طرح ایک انتہائی غیر ضروری بندش ہے، جب غالب سمیت اردو کے ہر شاعر...
Top