کے رنگ روپ، ڈیل ڈول، رسم و رواج بدل دیتی ہے اسی طرح لہجوں، آوازوں اور تلفّظ کے فرق سے اُن کے لفظوں کے ڈیل ڈول اور عبارتوں کے جوڑ توڑ میں فرق آ گیا۔ تم روز دیکھتے ہو کہ ایک دادا کی اولاد سے لڑکے بالے پھیل کر رنگ برنگ کے اشخاص ہو جاتے ہیں، اسی طرح سمجھ لو کہ اُن کی زبان کی ایک اصل تھی جن سے لفظوں...