نتائج تلاش

  1. گُلِ یاسمیں

    داستان غدر گفتگو دھاگہ

    ریختہ صفحہ 246 تا 274 مکمل ہو گئے ہیں۔ زینیبار زینیبار !!!! اب ہم کیا کریں؟؟؟؟ ہمیں کوئی کام بتائیں!!! ہم کون سے صفحات لکھیں؟؟؟؟
  2. گُلِ یاسمیں

    اسکین دستیاب داستان غدر

    ریختہ صفحہ 264 کہ میری بغیر اجازت معطلی۔ تبدیلی۔ برخاستگی نہ ہو۔ بابو صاحب:ہاں میں نے یہ حکم کونسل میں لھکوایا ہے زبانی حضور کے مہاراجہ صاحب: شفیع میاں بڑے بے شعور آدمی ہیںان کی معطلی کی تنخواہ ان کی تنخواہ سے دلا دو کہ آئندہ انھیں خیال رہے۔ اور بیس روپیہ ماہواران کے روزینہ داران میں کر دو اور...
  3. گُلِ یاسمیں

    اسکین دستیاب داستان غدر

    ریختہ صفحہ 256 کو امن ملے یہ حقیقت میں نے سُن کر حکام کو گوشگزار کی۔ کونسل سے میرے لئے حکم ہوا کہ بذاتِ خود ان موضعات میں جا کر تحقیق کرو اور جو کچھ اس کی جائداد موروثی ہو واگذاشت کرادو۔ اور اُسے بُلا کر بہ اخذِ ضمانت آباد کرو۔ تا کہ وہ فتنہ فرو ہو اور رعیّت کو آسائش ملے غرضکہ میں نے اُسکے رہنے...
  4. گُلِ یاسمیں

    اسکین دستیاب داستان غدر

    ریختہ صفحہ 246 اگر حقّہ عنایت ہو تو دو گھونٹ ہم بھی پی لیں۔میں نے کہا آؤ بیٹھ جاؤ تُم بھی پی لو۔وہ دونو بیٹھ گئے ایک حقّہ پینے لگا اور ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ آپ سے کچھ علیٰحدہ عرض کرنا ہےمیں سمجھا یہ مسافر ہیں کچھ سوال کریں گےمیں اُس کا ہاتھ پکڑ کے علیٰحدہ لے گیا اور پوچھا کیا اُس نے چپکے سے...
  5. گُلِ یاسمیں

    کون سی آواز کانوں کو بھلی لگتی ہے

    جی پہنچ گئے تھے۔۔۔ رہنمائی کر دی ورنہ محروم رہتے۔
  6. گُلِ یاسمیں

    ذکر ایک پرُ اثر مختصر ملاقات کا

    آمین ثُم آمین ڈاکٹر فاخر رضا کے لئے بہت ساری کامیابی کی دعائیں ہماری طرف سے بھی۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ آپ کے نیک ارادوں میں کامیابی عطا فرمائیں۔ آمین سیما جی بہت شکریہ جو آپ نے ہمیں اس ملاقات کا حال سنایا۔ خوش رہیں ہمیشہ۔
  7. گُلِ یاسمیں

    تعلیم اور بچپن پر نفسیاتی دباؤ

    واہ گُلِ یاسمیں۔۔۔ شاباش۔ آپ کا تجزیہ اور مشاہدہ یقیناً ہماری نسبت بہتر ہے کیونکہ آپ کا واسطہ تو آئے دن ایسے حالات و مشاہدات سے پڑتا رہتا ہے۔ والدین کو بھی تو بلایا جاتا ہے نا میٹنگز کے لئے۔۔۔ کیا ان پر یہ بات واضح نہیں کی جا سکتیَ؟ لیکن کیسے کی جا سکے۔۔۔ کوئی اپنے نقطہ ء نظر سے نیچے آتا ہی...
  8. گُلِ یاسمیں

    دلچسپ سوال

    پھوپھو کوئی نہیں ہو گی کیونکہ شیر اکلوتا ہے
  9. گُلِ یاسمیں

    تعلیم اور بچپن پر نفسیاتی دباؤ

    بالکل رِیس کی جو ریس بڑوں کے بیچ لگی ہوئی ہے، اس نے بچوں کو احساسِ کمتری میں مبتلا کر دیا ہے۔ اگر اکیلے میں سمجھانے والی بات سمجھ لی جائے تو اس کا بہتر اثر ہو گا۔ آپ ٹیچرہیں؟
  10. گُلِ یاسمیں

    تعلیم اور بچپن پر نفسیاتی دباؤ

    تو ثابت یہ ہوا کہ بچوں کو نہیں بڑوں کو سبق کی ضرورت ہے۔ جڑیں مضبوط ہوں گی تو شاخیں ، پتے اور پھل پھول کی اچھی امید رکھ سکتے ہیں نا۔
  11. گُلِ یاسمیں

    دلچسپ سوال

    اگربارہ سنگھے کا ایک سینگ ٹوٹ جائے تو کیا پھر بھی اسے بارہ سنگھا ہی کہا جائے گا یا نام بدل کر گیارہ سنگھا ہو جائے گا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
  12. گُلِ یاسمیں

    تعلیم اور بچپن پر نفسیاتی دباؤ

    مغربی ممالک میں کم ہی دیکھنے میں آتا ہے کہ کسی پر تعلیمی دباؤ ہو کسی بھی طرح سے۔ اپنی مرضی سے تعلیمی راہ چننے کا اختیار بھی ہوتا ہے اور چھٹیوں میں پڑھائی سے آزادی بھی رہتی ہے کہ لکھ لکھ کر صفحے کالے نہیں کرنے ہوتے۔ اس کے باوجود خودکشی کرتے ہیں بچے۔۔۔ جن کے پیچھے زیادہ تر وجوہات دوسرے طالب...
  13. گُلِ یاسمیں

    تعلیم اور بچپن پر نفسیاتی دباؤ

    کرنا بھی چاہئیں ایسے رویے پوائنٹ آؤٹ ورنہ سب اپنے آپ کو ہی ٹھیک سمجھتے رہیں گے۔ ہماری کل بھی اس بات پر بھائی سے کافی بحث ہوئی اور آخر کار انھیں قائل کر ہی لیا کہ وہ اپنے بیٹے کو اس کی مرضی سے اپنے لئے اگلی راہ متعین کرنے دیں۔ یہاں معاملہ یہ ہے کچھ والدین اپنے بچوں کو بڑا ہو جانے کے بعد بھی...
  14. گُلِ یاسمیں

    تعلیم اور بچپن پر نفسیاتی دباؤ

    اسی لئے تو سب کا لکھا نا۔۔۔ اب ہر بندہ نہ سہی لیکن اگر اکثریت اپنی سوچ بدل لے تو بہت کچھ تبدیلی ہو سکتی ہے۔ ورنہ معلوم نہیں مزید کتنی نسلوں کو یہی سب دیکھنا اور سہنا ہو گا۔ معاشرہ ہم لوگوں کا اپنا بنایا ہوا ہے نا۔۔۔۔ اگر یہی سوچ کر بیٹھے رہیں گے تو کچھ نہ ہو پائے گا۔
  15. گُلِ یاسمیں

    تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

    جی بالکل ہمہ تن عین ہی سہی۔۔۔ ہم نے ہمہ تن گوش میں اس ڈر سے ردو بدل نہیں کیا کہ اگر کسی اردودان نے استفسار کر لیا کہ بی بی آپ نے ایسی ہمت آخر کی کیسے۔۔۔ توہمارے پاس آئیں بائیں شائیں کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ ہوتا۔
  16. گُلِ یاسمیں

    سید عاطف بھائی کی تازہ واردات اور ہم (از قلم نیرنگ خیال)

    تازہ واردات کا ٹائیٹل پڑھ کر آئے کہ شاید یہاں اردو محفلین کی عدالت ہے اور کسی نئے معاملے کا اندراج ہوا ہے۔ مگر یہاں آ کر بہت کچھ اور بہت دلچسپ پڑھنے کو ملا۔ اب اس وبا کے دور میں جب گھروں میں رہ کر کچھ کرنا ہی تو ایسی وارداتیں مزید کیجئے سید عاطف علی صاحب۔۔ خوش رہئیے بہت سا۔۔۔۔
  17. گُلِ یاسمیں

    تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

    سیکھتے سیکھتے سیکھ ہی جائیں گے کچھ اس اردو محفل میں۔ بولی نہ جائے یا لکھی نہ جائے تو سمجھئے گاڑی کے انجن کے جیسے زبان کی بیٹری بھی ڈاؤن ہو جاتی ہے۔ ہماری اردو بھی اسی ستم کی ماری ہوئی ہے۔ باقی رہی اسلوب کی بات تو تخّیل زندہ باد۔۔۔۔ ذہن رواں ہے تو الفاظ کی صورت خیالات ڈھلتے ہی رہیں گے ان شاء...
  18. گُلِ یاسمیں

    تنزانیہ سفاری

    آپ کو تو لازمی ہاتھی کے دندان ساز کا پتہ معلوم ہو گا۔
  19. گُلِ یاسمیں

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    مستنصر حسین تارڑ کا ہزاروں راستے شروع کر رکھی ہے لیکن آج کل ادھر سے اُدھر آنے جانے اور باقی معاملات کی وجہ سے فرصت نہیں مل پا رہی۔
Top