آدھی رات گذر گئی کہ میں نے اچانک دو بار سیٹی کی آواز سنی۔ یہ ہمارا طے شدہ سگنل تھا۔ میں فوراً پتھر سے نیچے اترا اور ٹارچ جلا کر نہایت احتیاط سے ان تک پہنچا۔ وہ دونوں بھینسے کے پاس ہی موجود تھے۔ بھینسا ابھی تک زندہ سلامت تھا۔ کڑاہی ایک طرف الٹی پڑی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ نصف شب تک انہوں نے نہ...