نتائج تلاش

  1. قیصرانی

    وطنِ عزیز کے سوئے ہوئے لوگ

    اس سکرین شاٹ‌ میں‌پیلے رنگ والے ڈبے میں‌ لکھا ہوا ہے بدکار عورت بھی ان لوگوں‌ میں‌شامل ہے جن کی اس رات میں مغفرت نہیں‌ ہوتی۔ کیا یہ کوئی غلطی سے لکھا گیا ہے یا پھر اصل متن ہی وہی ہے؟ یعنی بدکار مرد کے بارے کچھ نہیں لکھا گیا؟ براہ کرم اس بات کو مذہبی بحث مت بنا دیجئے گا۔ صرف مختصر جواب ہی...
  2. قیصرانی

    ونڈوز ایکس پی اردو مواجہ۔ آپ کی رائے

    گلفام مصطفٰی یہ دو سال اور آٹھ ماہ قبل کی پوسٹس ہیں۔ اس وقت تو میں بھی محفل پر نہیں‌ تھا۔ شاید اس طرح‌کے پروگراموں‌کے اصول اور ضوابط بھی بعد میں بنے ہوں۔ بہر حال اس پر تفصیلی روشنی تو زیک یا نبیل بھائی ہی ڈال سکتے ہیں
  3. قیصرانی

    25 پوسٹ کے بعد سیاسی بسیرت

    اصل لائن کچھ اس طرح ہے مبصرین سعودی سفیر کی معزول کیے جانے والے چیف جسٹس کے ساتھ ملاقات کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔ بعض مبصرین اس ملاقات سے یہ نتیجہ اخذ کررہے ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ سعودی سفیر نے افتخار محمد چوہدری کو سعودی عرب جانے کی پیش کش کی ہو۔
  4. قیصرانی

    ترک و اختصار درود و سلام کی ممانعت

    دیکھیں محترم، ہر شخص اپنے افعال اور نیت کا جواب دہ ہوگا۔ اگر کوئی مختصر لکھتا ہے یا پورا، یہ اس کا اور کے پروردگار اور ان شخصیات کے مابین معاملہ ہے جن کے بارے وہ لکھے
  5. قیصرانی

    ترک و اختصار درود و سلام کی ممانعت

    مجھے اس روایت میں شک ہے۔ امام ابو حنیفہ کی جگہ کوئی عام شخص بھی اپنی زبان سے اپنے "تقوٰی" کا اقرار نہیں کرسکتا
  6. قیصرانی

    ایک بھاشا۔۔۔ جو مسترد کر دی گئی۔۔ تبصرے

    بریکٹس الٹے لگائیں گے تو ادھر آ کر سیدھے ہو جائیں گے۔ ورنہ ورڈ کا فائنڈ‌اینڈ ری پلیس استعمال کریں
  7. قیصرانی

    ونڈوز ایکس پی اردو مواجہ۔ آپ کی رائے

    گلفام مصطفٰی، کریک شدہ اور پائریٹڈ سافٹ‌وئیرز وغیرہ کا لنک محفل پر دینے کی اجازت نہیں‌ہے
  8. قیصرانی

    طلسم ہوشربا تبصرے

    میں نے داستان امیر حمزہ اور طلسم ہوش رُبا جب پڑھیں تھیں‌تو بہت پرانا ایڈیشن، بڑے صفحات اور چھوٹی لکھائی کے ساتھ ہزار صفحات کے قریب فی جلد تھے اور کل جلدیں‌سات اور پانچ تھیں (یاد نہیں‌کہ کون سی پانچ جلدیں تھیں اور کون سی سات) دونوں‌کی تلخیص شدہ دس دس جلدیں‌ ہی تھیں‌
  9. قیصرانی

    نو آدم خور اور ایک پاگل ہاتھی

    اگر ای میل ایڈریس بھیج دیں تو روانہ خدمت ہو جائے گی کتاب جناب جب آپ یہاں سے کاپی کر کے لائبریری پر پیسٹ کریں گے تو فانٹ‌خود بخود ہی لائبریری کا ڈیفالٹ ہو جائے گا۔ اس کی فکر مت کیجئے گا :P ترجمے کی تعریف کا شکریہ :grin:
  10. قیصرانی

    لینکس ہارڈ ڈسک کی قاتل؟؟

    اتفاق ہو سکتا ہے۔ میں نے بہت ساری ہارڈ ڈسکوں، جو پرانی اور نئی، ہر طرح کی تھیں، اوبنتو کے مختلف ورژن آزمائے ہیں، کبھی کسی نے کوئی مسئلہ نہیں‌دیا
  11. قیصرانی

    ڈاکٹرمحمد یونس بٹ کی کتابیں

    آپی صاحبہ، اس وقت لائبریری میں ہم لوگ اس پالیسی پر پوری توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ کاپی رائٹ‌شدہ مواد نہ ہی آئے تو بہتر ہے :(
  12. قیصرانی

    نو آدم خور اور ایک پاگل ہاتھی

    خرم بھائی، میں‌نے اس کا ڈیفالٹ فانٹ ایریل یونی کوڈ‌ایم ایس رکھا ہوا ہے۔ اگر پڑھنے میں دقت ہو تو بتائیے، میں فانٹ بدل دوں گا پروف ریڈ کرنے کے لئے اجازت کی بھلا کیا ضرورت جناب؟ دوسرا آپ پروف ریڈ کیسے کریں گے؟ کیا اصل کتاب ای بک کی شکل میں بھیج دوں یا کتاب آپ کے پاس ہے؟‌ یا پھر آپ سپیلنگ وغیرہ کے...
  13. قیصرانی

    نو آدم خور اور ایک پاگل ہاتھی

    میرا اندازہ درست نکلا۔ میں نے سو گز تیزی سے طے کئے۔ میرا اندازہ تھا کہ اب کسی بھی لمحے شیر سے مڈبھیڑ ہو سکتی ہے۔ میں نے مڑ کر لنگور کو دیکھا جو ابھی بھی اسی طرف دیکھ رہا تھا۔ مجھے یقین ہو گیا کہ شیر بھی کہیں نزدیک ہی چھپا ہوا ہے۔ دوبارہ رک کر میں نے ہر طرف احتیاط سے دیکھا اور آواز سننے کی...
  14. قیصرانی

    نو آدم خور اور ایک پاگل ہاتھی

    وادئ چملا کا آدم خور وادئ چملا ضلع چتوڑ گڑھ کے جنوب مشرقی سرے پر واقع ہے جہاں یہ کڈپہ کے ضلع سے ملی ہوئی ہے۔ یہ وادی نسبتاً چھوٹی ہے اور پانچ میل چوڑی اور سات میل لمبی ہے۔ اس کے دو بازو انگریزی کے حرف Y کی طرح شمال مغرب اور شمال مشرق کی طرف پھیلے ہوئے ہیں۔ ان کی لمبائی چار میل ہے۔ کڈپہ پہنچ...
  15. قیصرانی

    میر عماد الحسن قزوینی

    الف نظامی کی پوسٹ دراصل ایک اقتباس تھا جیسا کہ انہوں‌نے آخر میں‌لکھا یہ جو اقتباس لیا گیا ہے اس میں‌یہ مذکورہ سطر اصل لنک مذکورہ پر موجود نہیں
  16. قیصرانی

    میر عماد الحسن قزوینی

    کیا یہ لکھنا اتنا ہی ضروری تھا؟ مسلمان لکھ دینا کیا ناکافی یا شان کے خلاف ہوتا؟
  17. قیصرانی

    شیئرنگ میں‌ایکس پر پاسورڈ کیسے لگایا جائے

    سوال کچھ واضح کیجئے گا۔ وین ایکس سے کیا مراد ہے اور شئیرنگ کس چیز کی کرنا چاہ رہے ہیں؟
  18. قیصرانی

    :: ڈزنی کے اینیمل کنگڈم پارک کا درخت ::

    تصویر کے لئے آپ ایڈٹ باکس کے اوپر موجود اس آئکن پر کلک کریں جہاں پہاڑیاں بنی ہیں پیلے آسمان کے نیچے۔ پھر نئے کھلنے والے باکس میں لنک پیسٹ کر دیں تصویر کا۔ اور پھر پیغام بھیج دیں
  19. قیصرانی

    جملہ کی انسٹالیشن کے بعد فونٹ پرابلم

    کیا آپ کا فری سرور یونی کوڈ‌کو سپورٹ‌کرتا ہے؟
  20. قیصرانی

    نفیس نستعلیق فونٹ غائب ہو گیا ہے؟؟

    فانٹ کو ڈیلیٹ کرنے سے رفتار پر کوئی فرق نہیں‌پڑے گا۔ آپ استعمال نہ کریں گے تو یہی بہت ہے۔ ویسے فانٹ‌ڈیلیٹ کر بھی دیں تو آپ کی مرضی
Top