بہت ساری کہانیاں ہمارے آس پاس بکھری ہوتی ہیں ایسی ہی۔ بس لکھنے کا ہنر اور صلاحیت ہونی چاہئیے۔
ایک آدھ بار ہم نے سوچا کہ کچھ لکھیں لیکن ہماری سستی آڑے آ گئی۔ بلکہ سچ تو یہ ہے کہ توجہ مرکوز نہیں ہو پاتی صحیح سے۔ یا پھر باقی کام اتنے پھیلائے ہوتے ہیں اپنے آس پاس کہ ان کے شور میں ہی گم رہنے کو دل...