خیر مبارک تابش بھائی ۔
اچھا ہوا دے دی مبارک۔۔۔ ورنہ ہم راہ ہی دیکھتے رہتے کہ اللہ خیر کہیں کل "علمی اور ادبی " والی لڑی میں ادبی سوال کی تلاش کے بدلے مبارک تو نہیں اپنے پاس رکھ لی۔ :eyerolling:
جی جی عثمان بھائی۔۔۔ جائیے 1400 مراسلات پڑھ کر سارے سوالوں کا جواب تلاش کر لیجئیے۔ کچھ رہ گیا تو "ہم کسی سے کم نہیں" میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ باقی تُکے لگا لیجئیے گا اور انٹرویو مکمل :rollingonthefloor:
کمال کی نہیں عثمان بھائی " اردو محفل " کی۔
ہاں نا چمن کے ہر گوشے پر نظر ہونی چاہئیے ، آپ لوگوں کی مہربانی ہے کہ ساڑھے تین مہینے کے اس پڑاؤ میں ایسے تعریفی الفاظ کے قابل سمجھا۔
جو غیر مرئی بول دیا ہوتا نا تو ہمیں بھتنی سمجھنے والوں نے گھیرا تنگ کر لینا تھا ہمار گرد۔ صد شکر کہ آپ کے لفظوں کے انتخاب دہری خوشی سے مالا مال کیا۔ خوش رہئیے جیتے رہئیے