عدنان بھائی کی یہ بوکھلاہٹ ان پر لگے الزامات کو ثابت کر رہی ہے۔ عدنان بھائی کوئی اچھا سا وکیل کر لیجئیے جو آپ کے حق میں ثابت کرے کہ انجانے میں ایسے الفاظ پھسلے
آپ تو شوق پیدا کر رہے ہیں بھائی۔۔۔
مگر بندھ باندھنا پڑے گا اس شوق کو ورنہ صرف ایک بازو اور ٹانگیں ہی تو بچی ہیں۔ سر اور بازو تو اپنے کئے کو بھگت بیٹھے۔
عاطف بھائی، وقار بھائی ، فہد بھائی ، عثمان بھائی کے بعد اب مکالمہ راحل بھائی کو بھیج دیا گیا ہے۔
جب آ جانے کے بعد اگلے محفلین کو مکالمہ بھیج دیا جائے گا۔۔۔
معلوم نہیں۔۔۔ کیونکہ سارا تو پڑھا ہی نہیں۔ اتنا ٹائم لگتا ہے ۔
ویسے بھی انسان گفتگو اور مراسلات کرتے ہوئے جتنا سامنے والے کو جانتا ہے وہ انٹرویو سے نہیں۔ انٹرویو میں تو رسمی گفتگو کرنی ہوتی ہے۔
آپ نے تو ہمارا انتخاب نہ ماننے کا کہہ کر سوچوں کے بھنور میں ڈال دیا کہ اگر ظہیراحمدظہیر بھائی ہوئے تو؟
وہ تو اتنی مشکل اردو بولتے ہیں کہ ہمیں ہر وقت سید عاطف علی بھائی یا محمد عبدالرؤوف بھائی سے سوال کا مطلب پوچھنا پڑے گا۔
اور جو ہوئے نبیل بھائی۔۔۔ پھر تو ہفتے کے ہفتے ہی ایک سوال آئے گا۔ اور...