دادا مرحوم کا ایک خوبصورت نذرانۂ عقیدت بحضور سرورِ کونین ﷺ ، احبابِ محفل کے ذوق کی نذر:
صبحِ دم آمنہ بی کی آغوش میں جب وہ عالی نسب نیک نام آ گیا
دیکھنے والے سب کہہ اٹھے مرحبا بدرِ کامل بہ حسنِ تمام آ گیا
حکمِ ربی سے چرخِ نبوت پہ جب نور افشاں وہ ماہِ تمام آ گیا
ظلمتیں سب رخِ دہر سے چھٹ گئیں...
آمین، جزاک اللہ راحیل بھائی
اللہ تعالٰی آپ کے والدِ محترم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے. آمین
اوت والدہ محترمہ کو صحت و تندرستی کے ساتھ سلامت رکھے. آمین.