سنا ہے کہ احتجاج کے دوران جو "فرشتے" توڑ پھوڑ میں مصروف تھے، وہ دراصل Learning duty پر تھے کہ چند ہفتوں بعد جو حکومت کے خلاف مظاہرے ہوں گے، ان میں اپنے ہاتھ دکھائیں گے :)
عام طور پر جب کوئ دوست یوزڈ گاڑی خریدنا چاہے تو مجھ سے مشورہ لیا جاتا ہے۔ تاہم کبھی کبھار مشورے کے عین الٹ وہی گاڑی لی جاتی ہے جس سے میں نے بطور خاص منع کیا ہوتا ہے۔ اس کے بعد مجھے چابی پکڑا کر کہا جاتا ہے کہ ٹیسٹ ڈرائیو لے کر بتاؤ کیسی لگی گاڑی۔ یہ سوال زہر لگتا ہے :)
یہاں فن لینڈ میں سروس نمبرز جو ہیں، جیسے 0800 یا 0600 وغیرہ، ان کی فی منٹ کال دو یورو یا اس سے زیادہ کی ہوتی ہے عام طور پر۔ اس پر میں سکائپ سے کال کرتا ہوں۔ 13 سینٹ فی منٹ پڑتی ہے۔ لکھ رہا ہوں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے :)
تو بھائی میرے وی آئی پی جہاز کی کیا تک بنتی ہے پھر؟ اگر قوم کا سرمایہ اتنا ہی عزیز ہے؟ یا پھر جب پاکستان ون جاتا ہے تو پاکستان ٹو کیوں بھیجتے ہیں ساتھ؟