میں ذرا لنچ بریک سے فارغ ہو لوں، پھر اس پر کچھ لکھنے کی کوشش کرتا ہوں
ویسے ابھی میں ابن خلدون کی بارہ جلدیں کنڈل پر ڈاؤن لوڈ کر چکا ہوں اور مطالعہ بھی شروع کر دیا ہے۔ آرکائیو ڈاٹ کام پر موجود ہیں
کوانٹم لیول پر تو نہیں جاتے لیکن یوں سمجھ لیجئے کہ جب تک روشنی کو روکنے یا سُست کرنے والی کوئی چیز راستے میں نہ آئے، روشنی اپنا سفر اسی رفتار سے جاری و ساری رکھے گی
روشنی کی ایک عجیب خاصیت یہ ہے کہ جب وہ کسی واسطے سے گذرتی ہے تو اس کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔ تاہم اس واسطے سے نکلنے کے بعد اس کی رفتار پھر وہی ہو جائے گی جو پہلے تھی۔ اس میں ایک انتہائی الجھن والی بات ہے۔ امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے :)