نتائج تلاش

  1. سید عاطف علی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    طارق بھائی۔ یہاں پہلا لفظ "جوع" ہوگا غالبا"۔۔۔بمعنی بھوک۔ جوع رزق جانِ خاصانِ خدا ست اور دوسرا مصرع بھی کتابت کی کچھ نظر ثانی چاہتا ہے ۔ شعر بہر حال لاجواب ہے ۔
  2. سید عاطف علی

    اردو کے پروفیسر

    :)درست فرمایا آپ نے ۔۔ شاید وہ مقطع ہی تھا ۔۔۔یہ شعر بھی غالبا" انہی کی طرح کسی ریاضی دان شاعر صاحب کا ہو گا ۔ میں تو اک حرف تہجی بھی نہیں پڑھ سکتا تیری آنکھیں ہیں ریاضی کے سوالوں جیسی
  3. سید عاطف علی

    اردو کے پروفیسر

    شمشاد بھیا ۔۔۔ گوشت کو پکانے کے لیے تو الٹا سیدھا کرنا پڑتا ہے۔:) ۔۔۔کھانے کے لیے ضرورت نہیں ۔:lol:
  4. سید عاطف علی

    اردو کے پروفیسر

    یہ ٖقصہ ہم نے اس طرح سنا کہ ایک بادشاہ نے طیش میں اپنے باورچی کو ( یہ پوچھنے پر کہ آج کیا پکایا جائے ) کہہ دیا "خاک" جب کھانے کے وقت گوشت حاضر کیا گیا اور باوچی کی جانب سے مذکورہ وضاحت کی گئی تو باور چی کو انعام و اکرام سے نوازا گیا ۔:)
  5. سید عاطف علی

    اردو کے پروفیسر

    یہ مزاحیہ اشعار بچپن میں سنے تھی۔:)۔۔۔یہاں پہلے مصرع کا وزن ٹھیک نہیں ہے۔ غالبا" یوں سنا تھا۔ طول شب فراق جو ناپا گیا تھا کل۔
  6. سید عاطف علی

    فارسی شاعری رباعیاتِ سرمد شہید مع اردو ترجمہ

    عظیم رباعی ہے۔۔۔بہ بیں کی کتابت اگر ببیں ہو تو بہتر ہو شاید۔
  7. سید عاطف علی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہاں اشعار ترجمہ کے ساتھ ککھنے کی روایت رہی ہے تا کہ بہرہ وری کا دائرہ وسیع ترہو ۔۔۔پہلا مصرع کا کوئی کلمہ مفقود ہے وزن سے ایسا لگتا ہے۔
  8. سید عاطف علی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    غم دنيا مخور کہ بيهوده است
  9. سید عاطف علی

    لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

    در اصل اس کھیل میں لطف ہی اس وقت پیدا ہوا جس وقت کی طرف پپو بھائی نے اشارہ کیا۔:)
  10. سید عاطف علی

    لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

    اردو زبان ۔بتایا گیا تھا شمشاد بھیا آپ مصروفیت کے باعث دیکھ نا سکے شاید۔:) ۔
  11. سید عاطف علی

    لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

    نابغہء روزگار ؟
  12. سید عاطف علی

    کھیل ہی کھیل میں “غیرمنقوط“الفاظ لکھیئے

    جی بالکل ۔۔ اور پہلا مصرع بھی کچھ مستحکم نہیں لگ رہا۔
  13. سید عاطف علی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    افروختن ۔ و ۔ سوختن ۔ و ۔ جامہ دریدن۔۔ پروانہ زمن شمع زمن گل زمن آموخت۔۔ شاعر کا نام معلوم نہیں- روشنی بکھیرنا شمع نے ۔ جل مرنا پروانہ نے اور گریباں چاک کرنا گل نے ۔ مجھ سے سیکھا ہے۔
  14. سید عاطف علی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چو محو عشق شدی ،،،، رہنما چہ می جویٴ بہ بحر غوطہ زدی ،،، ،نا خدا چہ می جویٴ بذوق ِدل نفس طوف خویش کن بیدل تو کعبہ در بغلے ،،،، جا بہ جا چہ می جویٴ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم اگر عشق ﴿کے میدان میں﴾ گم ہو گیے تو رہنما کو کیا ڈھونڈنا؟ اگر سمندر میں غوطہ لگاچکے تو اب ناخدا کو کیا ڈھونڈنا؟ بیدل...
  15. سید عاطف علی

    ندیم حفی سے ہندی رسم الخط سیکھیں-

    الف عین صاحب ۔۔کیا آخری حرف ۔۔ ख़ ۔۔ واقعی ۔خ ۔کی آواز دیتا ہے؟ میرا خیال تھا کہ غ کی طرح خ کا بھی متبادل ہندی میں کچھ نہیں اور یہ حرف در اصل ۔کھ۔ کی آواز سے زیادہ مشابہ ہے۔جیسے کہ خون کو بعض لوگوں کا کھون پڑھنا۔۔۔ آپ کی وضاحت ہو تو کچھ لطف آءے ۔
  16. سید عاطف علی

    کلامِ حفی۔۔۔۔متفرق

    ندیم حفی صاحب بہت بہت ۔ خوش آمدید ۔محترم الف عین نے درست فرمایا ۔۔۔۔ آپ انھیں اسطرح موزوں کر سکتے ہیں ۔خوب کلام ہے ۔۔۔ وہ دل کہ زیر کرب تھا سو اب رہا ہوا ہاں ۔ یاد رفتگاں کا یہی معجزہ ہوا مجھ سے سوال پوچھ کے تڑپا تھا خود بھی وہ مہر و وفا کے رازِسے یوں آشنا ہوا
  17. سید عاطف علی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہت بہترین ہے جناب منصور صاحب۔۔۔۔ بس ایک چیز کی طرف اشارہ کر نا مناسب معلوم ہوتا ہے۔۔ حق کا میں ق اور ک علم الصرف اور تجوید کے اعتبار سے قریب المخرج حروف ہیں۔۔ ق ساکن کے فورا بعد ک ذرا ثقالت پیدا کرتا ہے اگر چہ وزن کے اعتبار سے کوی فرق نہیں پڑتا مگر مصر ع اور بحر کی روانی قدرے متاثر ہو...
  18. سید عاطف علی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہت خوب انتخاب کیا ہے۔اور ترجمہ بھی خوب ڈھالا ہے۔۔۔ اگر پہلے مصرع میں ﴿ اصل اور رباعی کے مثل ۔۔اگر چہ مختلف وزن پر ہی ہو ﴾ قافیہ بندی ہو تو دوبالا ہو ۔۔مثلاً واسطے کیوں طور کے درماندہ ہے
  19. سید عاطف علی

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

    محترم شمشاد بھیا ۔۔۔۔ یہاں ًاطاعت ً کا الف زیادہ ہے اس کے بجاءے غالباً یہاں ۛ ًطاعتً ہو گا۔
Top