گل تھی تو گھر میں مگر علیشا اور سوہنے پتر کے درمیان ادھر سے ادھر گھوم رہی تھی۔ نجانے علیشا اس کی ریس کرتی ہے یا وہ علیشا کی۔ جیسے ہی علیشا کو کھانا کھلانے بیٹھو تو ٹیں ٹیں کرنے لگتا ہے۔ اسے کھانا کھلانے لگو تو علیشا جیلس ہوتی ہے۔ ایک میان میں دو تلواروں والا سسٹم چلتا رہا کل بھی اور آج بھی۔