ارے واہ آپا یہ کیسی دعا ہے ۔۔ صحت کی دعا دیجئے نا۔
ضرور ضرور آئے گا یہ اعزاز آپ کے حصے۔ کیا ہم آپ کے حصے کے مراسلات کر لیا کریں مگر پاسورڈ دینا پڑے گا پھر آپ کو اپنا۔
سمجھ سکتے ہیں اس کیفیت کو۔۔۔۔ یہ بچھڑنا ہمیں اپنے آپ ہی سے دور کر دیتا ہے۔
اللہ پاک جانے والوں کی مغفرت فرمائیں اور پیچھے رہ جانے والوں کو صبر عطا فرمائیں۔ آمین
درست فرمایا فیصل بھائی مگر پہلے اپنی طویل غیرحاضری مع وجوہات کے پیش کیجئے تا کہ اندازہ کیا جا سکے کہ کسی کو تلاش کرنے کی سعی کس حد تک کامیاب ہو پائے گی ۔ یا پھر آپ ہی کو دوبارہ سے تلاش کرنا پڑ جائے گا۔