نتائج تلاش

  1. سید عاطف علی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بجا فرمایا :)۔
  2. سید عاطف علی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اين جہان كوه است و فعل ما ندا سوي ما آيد نداہا را صدا فعل تو كان زايد از جان و تنت ہمچو فرزندي بگيرد دامنت ! یہ جہاں ایک وادی ہے اور ہمارے اعمال آواز (وں کی طرح) ہیں۔ یہ ہمارے ہی پاس بازگشت کی طرح لوٹتے ہیں۔ جو اعمال تم سے سرزد ہوتے ہیں وہ بچےکی طرح تمھارا ہی دامن پکڑتے ہیں۔
  3. سید عاطف علی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    منزلیں تو ہزار ملتی ہیں اک مسافر رواں دواں اچھا سید خورشید علی ضیاءعزیزی جے پوری-(میرے والد مرحوم)
  4. سید عاطف علی

    سخنورانِ محفل کے شعری فن پارے۔۔۔!

    کاشف صا حب بہت اچھے اشعار ہیں ما شاءاللہ ۔ایک مصرع میں "امَن" کا تلفظ البتہ درست کر نے کی ضرورت ہے۔ اسے وزن اوربحر کی مناسبت سے میم ساکن کے ساتھ فاع کے وزن پر باندھا جا نا چاہیے۔ آداب
  5. سید عاطف علی

    برائے اصلاح ۴ مصرعے حاضر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کاشف صاحب ۔ یہ مصرع وزن کے لحاظ سے درست ہے۔اگر آپ انسان کے لیے کہنا چاہ رہے ہیں تو بشر کہہ سکتے ہیں۔اس طرح دونوں لحاظ سے درست ہوگا۔ دل میں کسی بشرکی حقارت نہ لائیے۔
  6. سید عاطف علی

    گرہ لگایئے

    ممنون ہوں ہما صاحبہ ۔ مگر وضاحت سےعاجز۔گویم مشکل وگر نگویم مشکل ۔یا یوں کہہ لیں کہ جومزاج یار میں آئے ۔البتہ نشاندہی کا بہر حال شکریہ:)۔ فرائض منصبی پہ براجمان تھا لیکن مصرع پر نظر پڑی ،پسند آیا، تو روانی میں کہہ گیا اور لکھ بھی گیا۔ یوں بھی کہہ لیں کہ ہے پردہء سیمیں پہ نیا روز تماشا
  7. سید عاطف علی

    گرہ لگایئے

    نیرنگیءِ عالم کا یہ عالم، ارے توبہ ہر روز نئے پردہء سیمیں کا تماشا
  8. سید عاطف علی

    آخر نامہ

    اعجاز بھائی شاید یہاں "تین الفاظ " کی ترکیب ایک اشارہ ہے جس کا کا مرجع اور مراد دراصل نظم کا مرکزی خیال سے ہے اور جس کا بیّن اظہار محترمہ ہما حمید ناز صاحبہ نےآخری مصرع میں کیا ہے ۔ آپ کا تجزیہ بھی مثبت ہے۔
  9. سید عاطف علی

    آخر نامہ

    اچھی نظم ہے ۔
  10. سید عاطف علی

    ذو معنیٰ اشعار

    رحمتِ حق ۔"بہانہ می جوید" رحمتِ حق ۔بہا "نمی جوید" اللہ کی رحمت نزول کا بہانہ تلاش کرتی ہے ۔ رحمت حق بہا یعنی قیمت طلب نہیں کرتی۔
  11. سید عاطف علی

    ذو معنیٰ اشعار

    شب جو مسجد میں جا پھنسے"مومن" رات کاٹی " خدا خدا " کر کے حکیم مومن خان مومن۔
  12. سید عاطف علی

    کبھی آوارہ و بے خانماں عشق

    کشیدہ سے مراد یہاں (کھینچ کر) لمبا کرنے سے ہے۔ اورمیرے خیال میں درست ہے ۔
  13. سید عاطف علی

    کوکب مونوفانٹ ریلیز!

    اس کہانی میں اعراب اس طرح ہو نے چاہئیں ۔۔۔۔۔۔۔ رَجُلُُ نشیطُُ اسمُہُ ۔۔۔۔فی مدینۃِِ ۔۔۔۔وحُبِّہ۔۔۔طابقُُ علویُُ وطابقُ سفلیُُ۔۔۔۔
  14. سید عاطف علی

    پلوٹو کی 80000 کلومیٹر سے لی جانی والی تازہ ترین تصویر

    فاتح بھائی ۔اتنا تو تجربہ و مشاہدہ سب کا ہے کہ اجرام فلکی گول ہی ہوتے ہیں کبھی کوئی سیارہ ستارہ سورج یا چاند مربع مکعب یا کسی اور شکل کا نہیں دیکھا سو شکل کی گولائی سے کیا لینا کہ سطح کی کچھ تفصیل کوئی پودا پتہ یا شاید کچھ اور واضح ہوتا۔۔ مزید براں یہ بھی آشکار ہواکہ جناب کو "نظر کی جاذبیت...
  15. سید عاطف علی

    کوکب مونوفانٹ ریلیز!

    اس متن پر جو اعراب لگے ہیں ان کا کیا مقام ہے ۔ کیا یہ فونٹ مین شامل ہوتے ہیں یا کی بورڈ کا کام ہوتا ہے ؟ مندرجہ بالا متن میں گلابی رنگ کے جو اعراب لگے ہوئے ہیں وہ میرے علم کے مطابق انتہائی غلط ہیں۔
  16. سید عاطف علی

    پلوٹو کی 80000 کلومیٹر سے لی جانی والی تازہ ترین تصویر

    ویسے ایک بات ہے کہ جس وقت یہ اتنی قریب تھا اس وقت اس کیا ہوگیا تھا کہ مزید اچھی تصاویر کھینچنے کا موقع ضائع کر دیا ؟ یا پھراچھی والی اصلی تصاویراپنے پاس رکھ لیں ۔اور یہ اسّی ہزار کلومیٹر والی تصاویر پھیلادیں ۔:)
  17. سید عاطف علی

    پلوٹو کی 80000 کلومیٹر سے لی جانی والی تازہ ترین تصویر

    بچپن میں کتابوں میں پڑھا تھا کہ عطارد کا ایک سال 88 دن کا اور پلوٹو کا ایک سال تقریباً ایک لاکھ دن کا ہوتا ہے ۔پلوٹو کو دریافت ہوئے ابھی پلوٹو کا ایک سال بھی نہیں ہوا۔شاید یہ زمین کے اور قریب آرہا ہے اور زمین والے بہتر دوربینیں بنا رہے ہیں۔ مستقبل میں دیکھیں کیا کیا نظر آتا ہے ۔
  18. سید عاطف علی

    پلوٹو کی 80000 کلومیٹر سے لی جانی والی تازہ ترین تصویر

    پلوٹو کی بلدیہ فعال نہیں، بقرعید کا خون کافی نظر آرہا ہے ۔
Top