کیا خوبصورت تحریر ہے۔۔۔ ممتاز مفتی کا عکس جھلکتا ہے۔۔۔ صحیح نام ہے "عکسی"۔۔۔ رہی بات برابری کے حقوق و دیگر کی۔۔۔ تو عکسی مفتی کی اک اک بات سونے کے پانی سے لکھی جانے والی ہے۔۔۔ پر کیا کریں کہ "مزدور یہاں کے دیوانے، ذیشان یہاں بھی اندھے ہیں" ۔۔۔۔ بقیہ جن کا ایمان صرف "مالی امداد ہی ہے"۔۔۔ وہ بھی...
میں نے جو گیت ترے پیار کی خاطر لکھے
آج ان گیتوں کو بازار میں لے آیا ہوں
آج دکان پہ نیلام اٹھے گا اُن کا
تو نے جن گیتوں پہ رکھی تھی محبت کی اساس
آج چاندی کے ترازو میں تلے گی ہر چیز
میرے افکار، مری شاعری ، میرا احساس
جو تری ذات سے منسوب تھے ان گیتوں کو
مفلسی جنس بنانے پہ اتر آئی ہے
بھوک تیرے رخِ...
دراصل روزمرہ کی طرف کنایہ نہ تھا۔۔۔ اوتار کی تعداد مقصود تھی۔۔ :)
رہی بات اپنی زباں کی۔۔۔ تو کیا کہیں سرکار۔۔۔ کبھی ٹھیک تھی ہی نہیں۔۔۔ سطح بسیط ہی اتنا ہو تو کیا کیجیے گا۔۔۔ سیکھنے کا عمل جاری ہے۔۔۔ اور الحمد اللہ اس میں روز بروز محفل اور آپ سے احباب کے طفیل بہتری آرہی ہے۔۔۔ :)
میاں ہم نے پانچ چھ ہی لکھا ہے۔۔۔ پان سات کا محاورہ استعمال نہیں کیا۔۔۔ اور رہی زبان کی بات۔۔۔ تو جس کی بابت ہم گفتگو کر رہے تھے۔۔۔ اسی ہی کا طرز بیاں استعمال کیا ہے۔۔۔ :) نشاندہی پرتشکر۔۔۔ :)
وطن عزیز کئی سالوں سے بیمار ہے۔۔۔ دہشت گردی، باہمی منافرت اور نفسا نفسی نے پاک ارض کی فضاؤں کو مسموم کر رکھا ہے۔۔ آزادی کا دن کئی دہائیوں سے محض زبانی وعدوں کی تجدید تک محدود ہوگیا ہے۔۔۔ ایسے میں دوبارہ تجدید کے ان بلند و بانگ دعووں پر وطن عزیز کا چہرہ زہرخنہ نظر آتا ہے۔
ضرورت ہے کہ اب زبانی جمع...
ہنستی مسکراتی محفلی رکنی۔۔۔۔ کراس شاہ کو آج پاکستان کی سالگرہ کے ساتھ ساتھ ان کا اپنا سالگرہ کا دن بھی بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔
اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ کراس شاہ کو دین و دنیا میں کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے۔۔۔ آمین
یہ دیکھو یہ میں جیہ کے دھاگے سے چرا کر لایا ہوں۔۔۔۔۔ میں نے کہا نقل...
انیس الرحمن بھائی کی سالگرہ بھولنا کارِ ثواب ہے۔۔۔ بڑھاپے کی تو خیر ہے۔۔۔ لیکن جو قصہ عاشقاں عید کے تیسرے دن کا بیاں ہے۔۔۔۔ یاد ہے یا وہ پری رخ بھی بھول گئے۔۔۔۔ ;)
بہت عمدہ سر عمراعظم :)
جیہ آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔ :) بہت سی نیک تمنائیں :)
زبیر مرزا بھائی اگست میں اک دو سالگرہ اور بھی ہیں۔۔۔ :) ویسے آپ کو میری سالگرہ یاد ہے۔۔۔ زبردست :)
جب بھی ہوتی ہے گفتگو خود سے
ذکر ترا ضرور آتا ہے
محمداحمد
اور انہی صاحب کا اک اور شعر بےحد پسند ہے مجھے :)
زندگی کے کئی حسیں پہلو
نذرِ ذہنِ جدید ہو گئے ہیں