ہم اس قدر دسترس تو نہیں رکھتے کہ قبلہ گاہی فلک بیں شیر یا پیرِ مسکان خادم اعلیٰ کی طرح کوئی ثقیل و دقیق جملے تراش سکیں۔۔۔ سو ہماری طرف سے سادہ سا خوش آمدید حاضر ہے۔
بہت بہت خوش آمدید۔۔۔
گر قبول افتد زہے عزو شرف
بٹ صاحب کو گونگا کہنا زیادتی ہے۔۔۔ وہ جابجا اپنی زبان کے ہونے کا ثبوت دیتے رہتے ہیں۔۔ رہی بات بدمعاشی کی۔۔۔ تو وہ بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔۔۔ :rollingonthefloor:
احمد بھیا سے اجازت لے دیں۔۔۔ تو میں چونکہ اس واقعے کا چشم دید گواہ ہوں۔۔ میں بیان کر دیتا ہوں۔۔ لیکن انداز دلنشیں نہ ہوگا۔۔۔ کیوں کہ آنکھوں دیکھا احوال ہوگا۔۔۔ اور میں ویسے بھی لفاظی میں طفل مکتب بھی نہیں۔۔۔ :D
بیوی 15 منٹ تک
اپنے خاموش شوہر پر
بلند آواز سے
گرجنے کے بعد بولی:
میں لڑائی ختم کرنے کی
کوشش کر رہی ہوں
لیکن
تمہاری
گونگی بدمعاشی
کی وجہ سے
گھر جہنم بنتا جا رہا ہے
بہت اعلیٰ واردات کی ہے آپ نے۔۔۔ اور اس کو شعر کا رنگ بھی عطا کیا۔۔ بہت خوب۔۔۔ :) :great:
پھر جب آپ نے "ان" سے پوچھا کہ یہ دونوں کس خیال و اڑان میں ہیں۔۔ تو "انہوں" نے آپ کے بارے یہ تو نہیں کہا کہ
"میرے ہاتھوں میں پہنا کے چوڑیاں کہ موج بنجارا لے گیا ہائے۔۔۔۔۔۔۔۔"
اور نیچے جو اتنی دقیق گفتگو...
واہ نظامی بھائی شاندار۔۔۔ بہت اعلیٰ
یہ بتائیں کہ یہ محو استغراق اور صحرا نشین جیسی کیفیات کو آپ نے کب دیکھا۔۔۔ کسی دور میں یہ دونوں میرے ڈسپلے نام ہوا کرتے تھے۔۔۔۔ :) جیسے اب "نیرنگ خیال" ہے یہاں :)