اچھی غزل ہے بھئی سحر بٹیا ۔۔۔ کوئی خاص اصلاح کی ضرورت نہیں ۔ تاریخ والے شعر میں "سے ثابت" کے بجائے "بھی شاہد" کر دو تو کچھ بہتر لگے کا ۔ اگر چہ ابھی بھی کوئی خاص معیوب تو نہیں ۔ اساتذہ کا کلام بھی ساتھ ساتھ خوب پڑھتی رہو اور اسلوب نکھر جائے گا۔
بچپن میں سنا کرتے تھے ۔ وہ یاد آگیا ۔ آپ کے ذہن میں بھی لکھتے وقت یقینا اسی ابز گشت کی گونج برپا ہوئی ہوگی ۔ :)
گر تو می خواہی کہ باشی خوش نویس
می نویس، و می نویس، و می نویس
تو اگراچھا لکھنا چاہے ۔ تو پھر لکھتا رہ لکھتا رہ لکھتا رہ ۔
ویسے بہت شکریہ آپ کی فیاضانہ پذیرائی کا ۔