“ میرے پرس میں صرف ساڑھے چار آنے تھے!-۔۔۔ ہاہاہا۔۔۔ مرگا بنا دیا اس کو۔۔“
“ ساڑھے چار آنے؟“
“ ہاں میں جب بھی کسی بھیڑ بھاڑ میں جاتا ہوں تو یتنے ہی پیسے ہوتے ہیں ۔۔ بڑے نوٹوں کے لئے ہمیشہ اپنے کوٹوں میں چور جیبیں بنواتا ہوں !۔۔۔۔
عمران نے اپنے پرس کے بارے میں جو بھی کہا تھا بالکل سچ کہا تھا ۔۔...