کل وہ ملی جو بچپن میں میرے بھائی سے کھیلا کرتی تھی
جانے تب کیا بات تھی اُس میں مجھ سے بہت ہی ڈرتی تھی
پھر کیا ہوا ؟ وہ کہاں گئی ؟ اب کون یہ باتیں جانتا ہے
کب اتنی دُوری سے کوئی شکلوں کو پہچانتا ہے
لیکن اب جو ملی ہے مجھ سے ایسا کبھی نہ دیکھا تھا
اُس کو اتنی چاہ تھی میری ، میں نے کبھی...