جناب زبانیں سیکھنے کا بچپن سے شوق رہا ہے۔ بچپن میں جب بھی والد صاحب کے ساتھ کتابفروش کے پاس جاتا تھا تو وہاں نظر آنے والی کوئی بول چال سکھانے والی کتاب لے آیا کرتا تھا۔ اب جو بھی مختلف زبانیں سیکھنے کا شوق رکھتا ہے، اسے کوئی نہ کوئی زبان ایسی پسند آ جاتی ہے کہ وہ اسے اپنی منکوحہ کی طرح پیار کرنے...