یوٹیوب بند کرنے سے کیا ویڈیو بنانے والا تائب ہو جائے گا؟ ویسے بھی یہاں کونسا لوگوں نے وہ ویڈیو دیکھنی تھی۔ بلاوجہ کا ٹوپی ڈرامہ ہے۔ مذہب بیچارے کو بھی اپنی حماقتوں سے بدنام کر رہے ہیں۔
دلیلِ راحتِ ملکِ عدم ہمین کافی است
کہ ہر کہ رفت بہ آن راہ، بر نمے گردد
(صائب تبریزی)
اِس کی دلیل میں کہ ملکِ عدم ایک راحت کی جگہ ہے یہی بات کافی ہے کہ جو بھی اُس راہ پر گیا، وہ لوٹ کر واپس نہیں آتا۔
Budur farkı gönül mahşer gününün rûz-ı hicrândan
Kim ol can döndürür cisme bu cismi ayırır candan
Fuzûlî
اے دل! محشر کے دن کا روزِ ہجراں سے فرق یہ ہے کہ وہ جسم میں جان لوٹا دیتا ہے، (جبکہ) یہ جسم کو جان سے جدا کر دیتا ہے۔
هر آبروی که اندوختم ز دانش و دین
نثارِ خاکِ رهِ آن نگار خواهم کرد
(حافظ)
میں نے دانش و دین سے جو بھی آبرو اکھٹی کی ہے اُسے میں اُس نگار کی خاکِ راہ پر نثار کر دوں گا۔
جی لاطینی میں یورپ کا سارا کلاسیکی خزانہ پنہاں ہے، اس لیے اسے سیکھنے کا ایک آدھ بار ارادہ تو ہوا ہے، مگر لاطینی سے پہلے میں عربی سیکھنا چاہوں گا کیونکہ عربی سے زیادہ وابستگی ہے۔
ڈچ یا جرمن میں کبھی دلچسپی نہیں رہی :razz:
ز خط بر مُصحفِ حُسنت فُزُون شد رغبتِ دلها
که با اعراب طِفلان خوبتر خوانند قرآن را
(محمد فضولی بغدادی)
تمہارے مُصحفِ حُسن پر خط [آنے] سے دلوں کی رغبت میں اضافہ ہو گیا۔۔۔ کیونکہ اعراب کے ساتھ بچّے قرآن کو خوب تر و بہتر خوانتے ہیں۔
× خوانْنا (بر وزنِ 'جاننا') = پڑھنا
میں پھر کہہ دوں کہ نصابی کتابیں درست تاریخ بتانے کے لیے اصلاً مرتب نہیں ہوتیں بلکہ ایک تصوراتی قوم کی تشکیل کے لیے مرتب ہوتی ہیں، اس لیے ملک کی نصابی کتابوں میں تاریخ کا سرکاری ورژن ہی پڑھنے کو ملتا ہے۔ ان کا مقصد ہی سرے سے واقعیت یا عینیت نہیں ہوتا۔
ترکی کی نصابی کتابیں تو تاریخ کے معاملے میں اور گئی گزری ہیں۔ ان میں آپ کو شدید قسم کی نفرت پر مبنی قوم پرستی ملے گی، اور ایسی ایسی بچکانہ تعلیم ملیں گے کہ آپ حیران ہو جائیں گے۔ مثلا ترک بچے اپنی تاریخ کی کتاب میں یہ پڑھتے ہیں کہ موجودہ ساری زبانوں کی ماں ترکی ہے یا یہ کہ ترک سے بڑھ کر نجیب قوم...