سعود بھائی ، مجھے انتظار رہے گا مزید تفصیل کا ۔ جب بھی فرصت ہو لکھیے گا ۔ اور آپ نئے یا غیر مانوس الفاظ ضرور استعمال کیا کیجیے اس طرح میرے جہل میں کمی ہوتی رہے گی ۔ اچھا لگتا ہے جب آپ ایسا کوئی لفظ لکھتے ہیں اور مجھے کوئی نیا کلمہ معلوم ہو جاتا ہے ۔
میں ٹھیک سعود بھائی ، اللہ کا شکر ۔ موسم بہت بہترین اور میری پسند کا ہے ان دنوں یعنی کہ گرم موسم :happy: لیکن اب سردیاں آنے والی ہیں :(
آپ کی جانب تو شاید سردی آ چکی ہو گی ؟
اللہ کا شکر میں بھی ٹھیک ہوں ۔ امی جب سے لاہور گئی ہیں ، میں اگر دن میں سو جاؤں تو شام تک سونا طویل ہو جاتا ہے ، امی کو مس کر رہی ہوں ۔ اسائمنمنٹ کہاں تک پہنچی عائشہ ؟
ض سے ضعیف ساس اور ضعیف سسر بھی تو ہو سکتے ہیں جن کا احترام اور خدمت خلوص اور دل سے کی جانی چاہیے۔ ۔ ۔ ویسے یہ سارے شادی شدگان سسرال سے اتنا ڈرتے کیوں ہیں ۔ شادی کیا انسان کو ڈرپوک اور بزدل بنا دیتی ہیں !