ص 54
کرید کرید کر اور کھود کھود کر پوچھا کرتا تھا ، نوبل صاحب سے اس نے خوب ہی دل کھول کر جو جو کچھ جی میں آیا تھا اور نوبل صاحب نے بھی جہاں تک زبان نے یاری دی بھلی یا بری کوئی بات اپنے وطن اور اپنی قوم کی اٹھا نہ رکھی۔ ابن الوقت نے نوبل صاحب کی ہم نشینی میں انگریزوں کے تفصیلی حالات سے اس قدر...