میری نیند بہت اچھی ہے تراب بھائی اللہ کا شکر ، بہت ہی کم ایسا ہوتا ہے کہ مجھے دیر سے نیند آئے ورنہ میں بس ادھر تکیے پہ سر رکھا اور ایک منٹ یا زیادہ سے زیادہ چند منٹس کے اندر نیند کی پیاری وادی میں :happy:
جی محمد امین بھائی ، آج صبح سے ہی جہاں قدم پہنچے وہاں بجلی نہیں ، گھر واپسی ہوئی تو بجلی نہیں ، شام کو سو کے اٹھی تو تھوڑی دیر بعد پھر بجلی غائب ، شکر ہے ابھی ہے :happy:
میں بھی ٹھیک ہوں اللہ کا شکر
بجلی کے بغیر دن کیسا گزر سکتا ہے اندازہ لگا لیں بس ۔
لیکن ابھی اتنی پیاری ہوا چل رہی ہے ، فرحت کیانی ، آپ کو میں بہت یاد کیا اس ہوا میں :happy:
میں ٹھیک ہوں عائشہ اللہ کا شکر ، آج تمام دن چند گھنٹے چھوڑ کر بغیر بجلی کے گزرے ابھی واپسی ہوئی ہے اور شام کے بعد بھی کچھ دیر کے لیے بجلی کا تبرک ملا تھا ہمیں :happy: