صاحبو! سنتے آئے ہیں کہ عید بچوں کی ہوتی ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ بڑوں کی بھی ہوتی ہے، اور بڑوں کی کیوں نہ ہو جبکہ بچوں کو عید کی خوشیاں دینے کے لیے سارے پاپڑ بڑے بیلتے ہیں۔ بچوں کا کیا ہے، عید کی صبح اُٹھے، نہائے دھوئے، نئے کپڑے پہنے، لڑکے بالے عید کی نماز پڑھنے عید گاہ چلے گئے اور چھوٹی چھوٹی...