ہمارے ایک جاننے والے انجینئرہیں، پلاٹوں کی خریدو فروخت کا کاروبار کرتے ہیں، عمارتوں کے ٹھیکےبھی لیتےہیں، ان کا حلقہ احباب بڑا وسیع ہے۔ ایک بار ان سے ہنگامی طورپر رابطہ کرنے کی ضرورت پیش آئی، اِدھر اُدھر سے ان کا موبائل نمبر معلوم کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ ان کے پاس تو موبائل ہے ہی نہیں۔...