فی الحال تو ہم نے صرف تقابلی (Comparison) اور منطقی (Logical) آپریٹرز پر ہی بات کی ہے۔ کیا Inclusive اور Exclusive سے آپ کا اشارہ Bit-wise Operators کی طرف ہے۔ اگر ہاں تو فل الحال یہ ربط دیکھیے۔ اگر نہیں تو پھر شاید میں آپ کی بات سمجھ نہیں پا رہا۔ کچھ سمجھائیے کہ یہ کیا ہوتے ہیں۔ :)
یوں تو ہم اسے شیل میں بھی کرسکتے ہیں۔ لیکن ممکن ہے کہ شیل میں براہِ راست کاپی پیسٹ کرنے سے کچھ انڈینٹنگ میں فرق آجائے۔ اس لئے میں نے آپ کو فائل کے استعمال کا مشورہ دیا۔
ویسے میں نے شیل میں بھی چیک کیا ہے۔ ٹھیک چل رہا ہے۔