1.1 ایک فنکشن even_odd کے نام سے بنائیے جو ایک نمبر پیرامیٹر لے اور اسٹرنگ میں یہ بتائے کہ یہ نمبر جفت (Even) ہے یا طاق (Odd)۔
مثال:
>>> even_odd(5)
This is an odd number.
>>> even_odd(50)
This is an even number.
اشارہ: جفت اور طاق کی جانچ کے لئے بقایا (Remainder) استعمال کیا جا سکتا ہے۔...
:)
اب اس کی تشہیر مت شروع کر دیجے گا۔ یہاں لکھنے کا مقصد یہی تھا کہ اپنے گروپ میں دل کے پھپولے پھوڑ لیں۔ کہیں کسی کی دل آزاری نہ کر بیٹھیں۔ یوں بھی پائتھون کا نام دیکھ کر لوگ یہاں گھستے نہیں ہیں۔ :)
واہ صاحب ! کیا آپ نے خود کو دودھ میں سے بال کی طرح نکالا ہے۔ (y) چاہے محب بھائی ہمیں دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال پھینکیں۔
لگتا ہے "چغلی" کے لئے ایک الگ (Exclusive) دھاگہ شروع کرنا پڑے گا۔ :p