جی بالکل دے دیا تھا بلکہ ویسے ہی دیا تھا جیسا آپ نے کہا تھا۔ (اُس کے بعد سے آپ سے بات نہیں ہوئی۔ )
یہ الگ بات ہے کہ ہم بھی ایک ہی ڈھیٹ واقع ہوئے ہیں۔ :)
ہاہاہاہاہا
یہ سب پڑھ کر کوئی واقعی اس مذاق کو سچ نہ سمجھ لے۔
آپ لوگوں کے لئے مسئلہ ہو جائے گا۔ :) میں تو انیس بیس ہی ہوں۔ یعنی جو کچھ لکھا گیا ہے میں اُس کا بیس ہی ہوں۔ :):p
ہمیں بھی یہی مشورہ ملا کہ دفع کریں ایسے میچ کو۔
پر ہم نے کہا کہ ہر دن نئی اُمید کے ساتھ شروع کرنا چاہیے۔
اب کھلاڑیوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور میچ جیتنے کی کوشش کریں۔
یہ تو ہماری غفلت سے فائدہ اُٹھایا ہے جناب نے۔ :)
سچی بات تو یہ ہے کہ دل چاہتا ہے کہ ایسے شخص (جس نے اتنی پھُرتی سے کاہلی کا مقابلہ جیتا ہے اور کاہلی کے ازلی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے) کو فی الفور کاہلوں کی فہرست سے باہر کردیا جائے۔ :):D:p
بالکل !
ابھی صبح جو "تھوڑی ہے" کی ردیف والی غزل آپ نے نوش فرمائی ہے وہ طارق شاہ صاحب نے پیش کی ہے۔
اور غالباً فرحت کیانی اور دیگر دوستوں نے بھی کچھ غزلیں پیش کی ہے۔
ہم البتہ کچھ زیادہ ہی فریفتہ ہو گئے تھے کلامِ انور شعور پر :)
یہ غزل تو کافی پہلے پوسٹ کی تھی۔
انور شعور کی شاعری لاجواب ہے۔ بے ساختگی، بے باکی اور خیال آفرینی کا حسین امتزاج !
فرصت ملے تو انور شعور کی شاعری ضرور پڑھیے گا۔