نتائج تلاش

  1. دوست

    کبنٹو مفت سی ڈیز

    واہ جی واہ۔ویسے مجھے اوبنٹو کے فورم سے پتا چل گیا تھا۔وہاں میں نےرولا ڈالا تھا کہ کبنٹو کی سی ڈی کیسے حاصل کروں۔جواب میں مجھے ایک عدد تسلی کے ساتھ مژدہ سنایا تھا کسی نے کہ جون سے یہ کام بھی شروع ہے۔ ربط دینے کا شکریہ۔
  2. دوست

    اردو ایڈیٹر کا پہلا پروٹو ٹائپ!

    انتہائی معذرت کے ساتھ۔ میرا ٹیلی فون خراب تھا اس لیے جواب نہیں دے سکا۔ ابھی سارا دھاگہ پڑھا ہے۔میرے ذمے آپ نے اس کی ونڈوز 98 میں جانچ لگائی ہے۔یہ فائل ایسے ہی چل جائے گی یا وژوئل سٹوڈیو نصب کرنا ہوگا 98 میں۔اصل میں ادھر کافی ڈھونڈنا پڑے گا اسے سی ڈی پر حاصل کرنے کے لیے۔ اور آج کل میں نے 98 کو...
  3. دوست

    اردو اوپن پیڈ اور اردو ویب پیڈ میں کیا فرق ہے؟

    جناب جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کسی جگہ اپنی خواہش عرض کرچکا ہوں اردو صوتی تین کے سلسلے میں۔اور آپ نے گزارشات قبول بھی فرما لی تھیں۔ اگر میری طرف سے مزید کوئی رائے چاہیے ہو تو بندہ حاضر ہے۔
  4. دوست

    ’ہماری اردو‘ ایک نئی فورم

    اچھی چیز ہے۔تاہم موضوعات میں امید ہے جدت پیدا کریں گے ہمارے نئے دوست۔ ترقی کی دعا کے ساتھ۔
  5. دوست

    اردو الفاظ و کلمات کی پہلی فہرست اور مستقبل کا لائحہ عمل

    یا اللہ تیرا شکر ہے۔ بھائی جی آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔سب دوستوں کو بہت مبارک باد۔ آج سولہویں دن میرا ٹیلی فون ٹھیک ہوا ہے اور اردو ویب کھولتے ہی دل خوش ہوگیا یہ پڑھ کر۔اگلے مراحل کے لیے جان و دل سے حاضر ہوں مگر ابھی میرے امتحان ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی والے بھی عجیب لوگ ہیں 15 دن لیٹ کردیے اب 21...
  6. دوست

    آپ کونسا اردو کی بورڈ استعمال کرتے ہیں؟

    بھائی جی اعجاز صاحب اردو صوتی تین کی بات کررہے تھے پچھلے دنوں میرے خیال میں یہ کی بورڈ بہترین رہے گا اردو ویب کے لیے ۔ میرا مطلب طےشدہ یا ڈیفالٹ کیبورڈ سے ہے۔
  7. دوست

    اردو ویب کو ہوسٹنگ کی مد میں آپ کے مالی تعاون کی ضرورت

    عزیزان من میرا ٹیلی فون پچھلےایک ہفتے سے خراب ہے جس کی وجہ سے آن لائن نہ ہوسکا۔انشاءاللہ جون کے پہلے ہفتے میں میرا حصہ محب بھائی کو پہنچ جائے گا۔
  8. دوست

    ایچ ٹی ایم ایل بلکل نان فنکشنل ہے۔

    میرے پاس آپ کے تمام اسباق کی نقول موجود ہیں یعنی 15 تک۔ میں نے انھیں پورا پورا صفحہ اتار لیا تھا اگرچہ ابھی تک ایک بھی سبق پڑھ نہیں سکا ہوں۔ اگر کہیں تو وہ بھیج دوں۔
  9. دوست

    پورے چاند کا جادو

    سبحان اللہ۔ میں اب یہ سوچ رہا ہوں ایسی کیفیت کبھی مجھ پر طاری کیوں نہیں‌ ہوئی۔وہ جو حسد سا کہتے ہیں وہ ہونے لگا ہے آپ کی شاعری پڑھ کر اب۔ :wink: :wink: دعا ہے اللہ اور ترقی دے اس کام میں۔
  10. دوست

    ماں۔۔۔۔۔ تجاویز اور استفسار

    اچھی بات ہے۔چلنے دیں۔ ویسے استفسار کس بارے میں تھا۔
  11. دوست

    کچھ تراجم درکار ہیں!

    ایسے بھی تو ہوسکتا ہے اردو تراجم کے ساتھ قوسین میں انگریزی متبادل انگریزی میں‌ ہی لکھ دیے جائیں۔اس طرح اردو کو ترجیح ملے گی۔
  12. دوست

    فونٹ کا ترجمہ

    ادھر گندا نالہ ہوتا ہے جی جوہڑ نہیں۔ویسے سڑکوں پر بن جاتے ہیں اکثر۔ مگر مجھے کبھی اتفاق نہیں ہوا اس میں گرنے کا آپ کو تجربہ لگتا ہے تبھی ذکر خیر فرما رہے تھے۔ :wink: خطِ بھی ٹھیک رہے گا۔اور بعد میں استعمال کرنے والی بات بھی ٹھیک ہے۔خاص طور پر انگریزی ناموں کے بعد اردو تو چلے گا جیسے خطِ نفیس...
  13. دوست

    لینکس کے ٹیوٹوریلز

    واہ۔جناب من اگر یہاں بھی کچھ رونق شونق لگا دیں تو کتنا ہی اچھا ہو۔اردو پیجز اگرچہ ہم سے سینیر ہیں مگر ہم کسی سے کم نہیں۔ :wink:
  14. دوست

    فونٹ کا ترجمہ

    میرے ذہن میں‌بھی ایک دن فونٹ کا ترجمہ ناچتا رہا ہے۔رسم الخط کا انگریزی متبادل سکرپٹ ہے۔جیسے اردو رسم الخط یا سکرپٹ۔ فونٹ‌کے لیے خط کہنا عجیب سا لگے گا پڑھنے والے کو ڈاک والا خط لگے گا یہ۔ برقی خط سے بخط یا ب خط میں نے یہ بے تکا سا نیا لفظ‌ ایجاد کیا تھا اس دن سائیکل پر لائبریری جاتے...
  15. دوست

    پاکستان پھر نمبر ون

    فیصل آبادیوں نے تو انت مچا رکھا ہے واقعی۔ مجھے اتنا تو پتا تھا کہ یہاں یہ سب چلتا ہے پر اتنا سارا۔ واہ مولا تیرے رنگ۔ بہرحال یہ سب توجہ کی کمی اور انٹرنیٹ کلبوں کی مہربانی ہے۔ادھر تو انٹرنیٹ نہ بھی ہو جاکر کہتے ہیں بھائی فلم لگا دو اور “فلم“ دیکھ کر خوشی خوشی انٹرنیٹ کے پیسے دے کر آجاتے ہیں۔...
  16. دوست

    لینکس کا ترجمہ لیکن کیسے؟

    واہ۔ لینکس پر ترجمے کے کام کے سلسلے میں‌ خاکسار کو بھی یاد رکھیے گا۔ امید ہے جب تک یہ کام شروع ہوا میں آزاد ہوجاؤں گا (امتحانوں سے)‌ پھر انشاءاللہ لینکس کی مت ماریں گے۔
  17. دوست

    بہتر اردو فونٹ کی تلاش میں

    پچھلی بار بھی باذوق بھائی نے فونٹ ٹیسٹ کرکے دیے تھے اب بھی شاید میرے پاس وقت نہ ہو۔اصل میں میرے امتحان ہیں اور میں کمپیوٹر کے قریب آج کل کم ہی آرہا ہوں۔انشاءاللہ جولائی میں فارغ ہوجاؤں گا۔
  18. دوست

    فلیش میکرو میڈیا (ایڈوبی) فلیش....ایک تعارف

    واہ جی واہ۔بہت اچھی بات ہے۔خوش آمدید اور امید ہے آپ یہاں بھی یہ اسباق مہیا کرتے رہیں گے۔
  19. دوست

    صوتی کلیدی تختہ نصب کرنے کے بعد؟؟

    جی بات آپ کی ٹھیک ہے۔
  20. دوست

    اردو ویب کو ہوسٹنگ کی مد میں آپ کے مالی تعاون کی ضرورت

    مجھے بہت خوشی ہورہی ہے اراکین کا جوش دیکھ کر۔ اور محب بھائی آپ کا شکریہ میں ذ پ سے آپ سے رابطہ کرتا ہوں۔
Top