سامنے دوپٹے کو تھوڑا ترچھا دیکھیں تو ایک لمبی ناک والی خوفناک جادوگرنی نظر آتی ہے۔۔۔لیکن زیادہ امکان دائیں بازو کے نیچے ایک چہرے کا ہے جس نے باقاعدہ دوپٹہ لے رکھا ہے۔
اس سے زیادہ غور کیا تو رات کو ڈراؤنے خواب نظر آئیں گے لہذاٰ بس۔۔۔
زبردست تصاویر۔۔۔خوبصورت اور دل موہ لینے والی۔۔
خاص طور پر پھول والی تصویر کے پس منظر میں جو بادلوں کا مرغولہ سا ہے۔۔ بادلوں سے پھوٹتی سورج کی شعاعیں اور پہاڑی سے آپکے گاؤں کا منظر۔۔ بہت خوب۔۔
اللہ آپ کو خوش رکھیں۔۔
کمال تو اُس ذاتِ با برکت کے ہیں سب عاطف صاحب،ہم تو ان کمالات کو کیمرہ میں قید کرنے کی حقیر سی کوشش کرنے میں لگے رہتے ہیں۔۔
تصاویر پسند کرنے کا بہت شکریہ۔۔
خوب۔۔۔ میری فوٹوگرافی کی ابتدا تو ٢٠٠٦ء میں ہوئی تھی samsung sgh x620 موبائل فون سے جسکا کیمرہ VGA تھا اور پھر موبائل فون کیمرہ کا یہ سفر nokia n8 پر آ کر رکا تھا۔
میرا پہلا باقاعدہ کیمرہ یہی سونی Alpha DSLR-A580 ہے،جو کہ اچھا جا رہا ہے لیکن نام بڑے درشن چھوٹے والا معاملہ ہے۔
میں امجد بھائی کی کچھ تصاویر دیکھ چکا ہوں اور فوٹو گرافی میں جو مہارت انہیں حاصل ہے اس سے میں تو ابھی بہت بہت دور ہوں، امید بنی ہوئی ہے کہ امجد بھائی کی قیمتی آراء اور آپ سبھی کے تعاون سے مجھ جیسا نو آموز بھی کچھ سیکھ ہی جائے گا۔۔:)
ارے۔۔ ابھی تو میں نے ڈرتے ڈرتے لگائیں تھیں،، آپ نے دیکھ بھی ڈالیں۔۔
اور جی نہیں۔۔اُستاد تو آپ ہیں اور ثبوت اوپر لگائی گئی آپ کی تصاویر ہیں۔۔ اور امید تو یہی کرتا ہوں کہ مجھ جیسے نو آموز کو سدھارنے میں آپ کی ماہرانہ رائے حاصل رہے گی۔۔
ارے۔۔۔ باکمال کہاں اور ہم کہاں،،، ذرہ نوازی ہے زبیر صاحب آپ کی۔۔۔ ہم تو یونہی اوندھی سیدھی تصاویر اتار کر اپنا جی خوش کر لیتے ہیں۔۔۔
بہر کیف تصاویر پسند کرنے کے لئے جناب کا بہت بہت شکریہ۔۔۔