جان نثار اختر (18 فروری 1914 - 19 اگست 1976) معروف شاعر تھے، اور ترقی پسند مصنفین کی تحریک کا حصہ تھے۔ انھوں نے بالی ووڈ فلموں کے لیے گیت نگاری بھی کی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ جاں نثاراختر کافلمی کیرئیر چار دہائیوں پر محیط تھا جس کے دوران انہوں نے سی رام چندر، او پی نیئر، دتا نائک...