مکینِ دل وہ مری جستجو ہی جب نہ رہی
تو دل کے طاق پہ رکھی نگاہ بھی نہ رہے
ازل نہ ہوتا تو کیسا ابد، کہاں کا ابد!
مرے ابد کو ازل کی پناہ بھی نہ رہے
یاور ماجد
ازل
مثلِ دستِ زلیخا تپاک چاہتا ہے
یہ دل بھی دامنِ یوسف ہے چاک چاہتا ہے
اِدھر اُدھر سے کئی آ رہی ہیں آوازیں
اور اس کا دھیان بہت انہماک چاہتا ہے
احمد فراز
انہماک
اگر کام کررہا ہے ۔۔۔سب سے زیادہ تکلیف فوراً تبصرہ بچے خیال نہیں کرتے ہونگے ۔۔ورنہ کیا ضرورت کام کرنے کی ۔ارے ارے یہ کونسا رنگ پہن لیا ۔۔یہ رنگ آپکے لئے نہیں ۔۔اگر کہو بچے لے اب ضد کر رہے تھے تو پہن لیا۔۔ترنت جواب انہیں نہیں پتہ یہ رنگ کس عمر کے لئیے ہے ۔۔۔
کچھ کام نہ آوے گا تیرے یہ لعل زمرد سیم و زر
جب پونچی باٹ میں بکھرے گی پھر آن بنے گی جان اوپر
نقارے نوبت بان نشان دولت حشمت فوجیں لشکر
کیا مسند تکیہ ملک مکاں کیا چوکی کرسی تخت چھتر
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گابنجارا
تو مندر میں بیٹھ رہا ہے پہن کے ہیرے موتی
میں حیران ہوں اس پر تجھ کو الجھن کیوں نہیں ہوتی
توڑ پھوڑ کر دوار دھنش سب کر دے ایک سمان
من مندر میں بس نہ سکے تو مت کہلا بھگوان
مندر