این اے 245 کراچی ایسٹ 4 سے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 56،615 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار 35,247 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 236 کراچی ملیر 1 سے پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم 66623 ووٹ لےکر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار مسرور علی 26456 لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔مسلم لیگ نون کے امیدوار قادر بخش 9839 ووٹ حاصل کرسکے۔
این اے 250 کراچی ویسٹ 3 میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عطاء اللہ 30،052 ووٹوں کے ساتھ کامیاب جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے فیاض قائم خانی 24،066 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 256 کراچی سینٹرل 4 میں پی ٹی آئی کے محمد نجیب ہارون 89850 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے عامر چشتی 45575 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ اعلان تو شہباز شریف نے بھی کیا تھا کہ اس بار وزیر اعظم کراچی سے ہوگا ،تو شاید شہباز شریف کا دل رکھنے کے لیے خان صاحب کراچی کی سیٹ پر اپنا قبضہ برقرار رکھیں ۔:p
کراچی والی نشست اگر عمران خان رکھتے ہیں تو اس کا پی ٹی آئی کو بہت سیاسی فائدہ پہنچے گا ۔پی ٹی آئی کی کراچی میں ساکھ اور مضبوط ہوگی ،آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اکثریت کے حوالے سے ان کا یہ اقدام کارآمد ثابت ہوسکتا ہے ۔
فیصل آباد حلقہ این اے 106 میں رانا ثناء اللہ نے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایک لاکھ چھ ہزار319ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے قریبی حریف نثار جٹ نے ایک لاکھ تین ہزار سات سو ننانوے ووٹ حاصل کئے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق حلقہ پی پی 10سے چوہدری نثار نے 53 ہزار 145 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار نصیر الحسنین نے 22 ہزار 253 ووٹ حاصل کئے۔