کرم بن گئی ہے ، عطا ہوگئی ہے
نگاہِ نبی آسرا ہوگئی ہے
غمِ مصطفی سے بفضل تعالٰی
طبیعت مری آشنا ہوگئی ہے
دیارِ رسولِ خدا تک پہنچنا
یہ حسرت مرا مدعا ہوگئی ہے
ہوائے چمن سے فضائے جہاں تک
محمد کی مدحت سرا ہو گئی ہے
زمانہ ہمارا ادب کررہا ہے
نظر آپ کی ہم پہ کیا ہوگئی ہے
دیارِ نبی کی...