آپ کی شرط تو ہم نے پوری کر دی۔۔۔! باقی لوگ بھی آہستہ آہستہ آ ہی جائیں گے لائن پر۔ :)
چائے خانہ بند نہ کروانا۔۔۔۔! ورنہ خانہ خراب ہو جائے گا بلکہ ہو سکتا ہے خون خرابہ بھی ہو جائے۔ :) :p:ROFLMAO:
ہاہاہاہا۔۔۔!
ہم تو آتے ہی ہیں رہتے ہیں ۔ بس کبھی کبھی یوں ہوتا ہے کہ چلتی رسی میں کودنے کی ہمت نہیں ہوتی سو ایک ٹک سب کو دیکھے جاتے ہیں اور کہتے کچھ نہیں۔ :)
ویسے باقی لوگ اپنے عہد خود کریں۔ :) :)
یہ تو ہمیں بھی پتہ ہے کہ آپ نثری ترجمہ ہی کریں گے۔
لیکن آج کل آپ کی نثر میں رنگِ تغزل اور طبیعت میں روانی روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔ سو ہم جانتے ہیں کہ بعد ازاں اُس نثر کو شاعری کہہ کر آگے پیش کیا جا سکتا ہے۔ :) :)
غزل
نہ جب دکھلائے کچھ بھی آنکھ پیارے
تَو پھرتُو اپنے اندر جھانک پیارے
طلاطم خیز ہے جو دل کا دریا
سفالِ دشتِ وحشت پھانک پیارے
اگر مَہتاب دل کا بجھ گیا ہے
سرِ مژگاں ستارے ٹانک پیارے
ہے اُلفت سے دگر اظہارِ اُلفت
نہ اک لاٹھی سے سب کو ہانک پیارے
محمد احمدؔ