کٹے عُمر صلی علیٰ کہتے کہتے
اُٹھوں حشر میں مصطفےٰ کہتے کہتے
۔۔۔
محمّد کو پایا خدا کہتے کہتے
خدا مل گیا مصطفےٰ کہتے کہتے
۔۔۔
بڑا کام نکلے اگر جان نکلے
زباں سے حبیبِ خدا کہتے کہتے
۔۔۔
پیام تمنا نہ پوچھو ہمارا
کہ تھک تھک گئی ہے صبا کہتے کہتے
۔۔۔
سراپا زباں شمع ساں بن گیا ہوں
غمِ ہجر کا ماجرا کہتے...
اُستاد بڑے غلام علی خان کی نادر و نایاب ویڈیو
تڑپت بیتی موری اُن بن رتیاں....
آئے نہ بالم، کیا کروں سجنی....
آئے نہ بالم، کیا کروں سجنی....
رووت رووت کل نہ آوے....
بس دن موہے فرہا ستاوے....
یاد آوت جد ان کی بتیاں....
آئے نہ بالم، کیا کروں سجنی....
آئے نہ بالم، کیا کروں سجنی....
پریتم جے میں...
نادرا ایک سو روپے کی ادائیگی پر کرونا سرٹیفکیٹ پہلے ہی فراہم کر رہا ہے اور یہ آنلائن بھی دستیاب ہے۔ بس آپ پرنٹ نکلوا لیں۔ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے نادرا یوں بھی متبادل پلان سامنے لاتی رہتی ہے اس لیے ان شاء اللہ خیر کا معاملہ ہی رہے گا۔
یہ تشویش اپنی جگہ درست ہے تاہم نادرا کے ذمہ یہ کام ہے اس لیے بہتری کی امید رکھی جا سکتی ہے۔ جب پالیسی بنے گی تو اس حوالے سے اوورسیز کو پیش نظر رکھے جانے کا قوی امکان ہے۔ یوں بھی، سیٹزن پورٹل تو ہے ہی، اس لیے پریشانی کی بات ہونی نہیں چاہیے۔
ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس ہو سکتے ہیں مگر ویکسین نہ لگوانے کا یہ کوئی جواز نہیں۔ یوں تو آپ زندگی بھر خوف زدہ ہی رہیں گے حتیٰ کہ ڈاکٹر کی تجویز کردہ کوئی ٹیبلٹ لیتے ہوئے بھی گھبرائیں گے۔
میزبانی کا معیار اعلیٰ رہا۔ اشعار ترنم سے پڑھے آپ نے۔ اچھا لگا۔ شعرائے کرام کے تعارف کے لیے آپ کے الفاظ کا چناؤ پسند آیا کہ اس میں غلو کی آمیزش نہ ہونے کے برابر تھی۔