نتائج تلاش

  1. الف عین

    حمد برائے اصلاح

    اب اصلاح کرتے کرتے تھک گیا، بعد میں کروں گا ۔ اگر بھول جاؤں تو ٹیگ لینا !
  2. الف عین

    برائے اصلاح

    پڑھی بطور پڑی یعنی فعو تقطیع ہو گا یعنی متحرک یک حرفی پھر دو حروف۔ یہ میں نے غلط لکھا تھا کہ اس بحر میں پڑھی نہیں آ سکتا، فاعلاتن کا 'علا' فعو کے مساوی ہے. جیسے وہ پڑھی سی کتاب ہیں ہم لوگ
  3. الف عین

    غزل برائے اصلاح،، مطلع بند،،

    اس بیچ یہ تجویز پیش کی ہے تم نے۔لیکن اس شکل میں یہ وضاحت نہیں کہ ایسا کیوں؟
  4. الف عین

    حمد برائے اصلاح

    وہی دیتا ہدایت ہے مگر مانگے اگر کوئی بھلا چاہے سبھی کا وہ وہی رستہ دکھاتا ہے وہی رستا رستے کی نشاندہی کے لیے ہے یا نشاندہی کرنے والے کے لیے؟ وہی کرتا ہے زندہ جب زمیں مردہ ہو جائے تو ... اعتراض 'ہو' کو 'ہُ' باندھنے پر تھا چاہے ہُجاتی ہو یا ہُجائے۔ الفاظ بدلنے کی سوچیں نا! زمیں مردہ جو ہو جائے،...
  5. الف عین

    غزل برائے اصلاح،، مطلع بند،،

    مطلع.. اڑتی ہے کی بہ نسبت پھرتی ہے بہتر تھا اگرچہ 'تی' کی ی کا گرنا بھی اچھا نہیں لگا ہر سُ گھبرائی بھی اچھا نہیں اور دائم کا مجوزہ '، کس سے' بھی پسند نہیں آیا 'کیسی' بہترین ہو گا۔ مچلائی ہوئی پر میرا اعتراض در خور اعتنا نہیں سمجھا گیا! تیسرے شعر میں بہاروں یا بہارو؟ دائم سے متفق ہوں
  6. الف عین

    برائے اصلاح و تنقید ( غزل 66)

    یہ پچھلا ٹیگ مجھ تک نہیں پہنچا! درست ہے یہ غزل بھی۔ مطلع بہت واضح نہیں مقطع میں آفتاب بہتر ہو گا یا ماہتاب؟
  7. الف عین

    برائے اصلاح و تنقید (غزل 69)

    مطلع کے علاوہ غزل درست لگ رہی ہے ۔ مطلع میں بھی تکنیکی خامی نہیں، بس ڈٹ کر کچھ بھی کرنا میں کچھ مزاح کا یا منفی پہلو نکلتا ہے ڈٹ کر مقابلہ کیا جاتا ہے ڈٹ کر کھایا جاتا ہے، ڈٹ کر کسی کی برائی کی جاتی ہے لیکن ڈٹ کر نبی کریم ص کا ذکر کرنے سے توہین رسالت کا شائبہ ہوتا ہے۔ شعر بدل دیں
  8. الف عین

    برائے اصلاح و تنقید (غزل 68)

    درست ہے غزل سوائے اس شعر کے کوئے یار ہے دردِ دل کا مداوا مجھے اطبا سے لگاوٹ نہیں ہے کوئے یار کو کُئے یار تقطیع اچھی نہیں اور اطبا کا تلفظ غلط باندھا گیا ہے ط نہیں ب پر شدہ ہے
  9. الف عین

    برائے اصلاح

    غزل تو چلے گی جیسا کہ میں نے لکھا تھا کہ ایسی بہت غزلیں کہی جا رہی ہیں. پڑھی ہوئی کتاب والا مصرع بحر سے خارج ہے بلکہ 'پڑھی' سرے سے اس بحر میں شاید نہیں آ سکتا
  10. الف عین

    حمد برائے اصلاح

    یہ مشورہ میں نے ایک گھنٹے کے دوران جب جب فرصت ملتی گئی.، دیتا رہا۔ اس عرصے میں بھائی خلیل میدان میں اتر گئے
  11. الف عین

    حمد برائے اصلاح

    وہی خالق سبھی کا ہے کھلاتا ہے پلاتا ہے سبھی کے حال کو جانے سبھی کا وہ ہی داتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سبھی کے حال کو جانے، غیر متعلق بات نہیں؟ بلکہ خالق کی بجائے رازق کہیں تو بہتر ہو۔ 'وہ ہی' صوتی طور پر ناگوار لگتا ہے یوں کہیں وہی اللہ ہے، ہم کو کھلاتا ہے پلاتا...
  12. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    گالیاں کسی کو نہ دی جائیں باقی ہر طرح کی گفتگو چلے گی یہاں
  13. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    لو میری نئی قینچی استعمال کرو
  14. الف عین

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    درست تو اردو میں بھی فتحہ کے ساتھ ہے لیکن اکثر دونوں طرح چلتا ہے۔ شاید وقار الملک صاحب انگریزی میں viqar لکھتے ہوں گے۔
  15. الف عین

    برائے اصلاح

    اگرچہ ایسی زمینوں میں غزلیں بہت کہی جا رہی ہیں لیکن سچ پوچھیں تو مجھے ہ. ہ کی تکرار اور 'رہی' کی ی کا اسقاط پسند نہیں آتا۔ یہ اس وقت جب کہ میں اسے فاعلاتن مفاعلن فعلن میں تقطیع کر رہا ہوں، اگر کوئی اور بحر ہے تو مجھے نہیں معلوم۔ اگر یہی بحر ہے تو درست ہے غزل سوائے اس مصرع کے پڑھی ہوئی کتاب ہیں...
  16. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    صبح بخیر اور جمعہ مبارک۔ میں نماز کے لیے نکل رہا ہوں
  17. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    وہاب اعجاز خان بھی ایک محفلین ہوتے تھے۔ جہاں ہوں خوش رہیں ۔ ان کا نام میرے سوِفٹ کی بورڈ نے یاد دلایا، میں وہاں لکھنا چاہ رہا تھا کہ سامنے موبائل پر ان کا نام پیش کر دیا گیا ۔ حالانکہ جب سے یہ فون اور کی بورڈ استعمال میں ہے میں نے ان کا نام ٹائپ نہیں کیا!
  18. الف عین

    دعا دعائے صحت برائے سید شہزاد ناصر صاحب

    اللہ سے دعا ہے کہ سید شہزاد ناصر کو جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے
  19. الف عین

    برائے اصلاح

    درست ہے غزل ۔ خرد میرے خیال میں مذکر ہے مؤنث نہیں۔ عقل مؤنث ہے
Top