نتائج تلاش

  1. س

    مبارکباد پورے چھ اکے

    شمشاد بھائی ٹرپل ون ٹرپل ون ہو گئے۔ پاکستان میں یہ نمبر یونیورسل ایکسس نمبر (uan) کہلواتا ہے۔کیا خوبصورت مطابقت ہے اس نمبر اور شمشاد بھائی کی بذریعہ مراسلات اراکین تک "ایکسس" میں۔ مبروک شمشاد بھائی۔
  2. س

    ناکام ریاست

    صدیق صاحب ، جمہوریت ہے کہاں؟؟؟۔ لولی لنگڑی کا بھی وجود نہیں ہے۔ ہم سول آمریت بھگت رہے ہیں اور یہ فوجی آمریت سے بھی زیادہ مہلک ہوتی ہے کہ اس میں آپ کرپشن پر کسی ایک فرد کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے۔ ان کے پاس "عوامی مینڈیٹ" کے نام پہ لوٹ مار کا سرٹیفکیٹ ہے۔ لعنت ایسی جمہوریت پر کہ جس میں عوام کے...
  3. س

    پی این ایس: حملہ آور امریکہ کے بنے واکی ٹاکی سے لیس تھے۔

    کہ خوشی سے مر نہ جاتے گر اعتبار ہوتا۔
  4. س

    علی خان پکڑا گیا

    علی خان تو سرکاری مہمان بن گیا۔ اب شاید نیٹ فورمز کی باری بھی آنے والی ہے کہ یہاں بھی تو خود انحصاری کے حصول اور امریکہ سے نجات کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
  5. س

    ’سی آئی اے ایجنٹس‘ کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

    ایک بار پھر اردو فورمز اور پاکستان کا میڈیا سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے کی "گرج چمک" کا نشانہ بنے ہیں۔ یہ تکنیکی "ڈرون حملے" اب بے اثر ہیں۔ سمجھداری اسی میں ہے کہ سازشی نظریات کی رٹ لگانے کی بجائے معاملے پہ غور کریں۔ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے اور اسی زبان کے فورمز پہ ہی عامتہ الناس کے جذبات کا بہتر...
  6. س

    اھلآ و سہلآ یا امریکہ

    امریکہ ہو یا چین دونوں ہی "اول خویش بعد درویش" کا مطلب ہم سے زیادہ سمجھتے ہیں۔ جب تک ہم "درویش" بنے رہیں گے ہمارا یہی حال رہے گا ۔
  7. س

    کون کہاں کھڑا ہے

    ناطقہ سر بہ گریباں ہے۔۔۔۔۔۔ تڑخ پھڑک سے بھرپور مباحث ۔گرج چمک سے لبریز بیانات ، دنیا کو "محفوظ" بنانے کی بشارتیں، شدت پسندی کا جڑ سے خاتمہ کرنے کا عزم ، کھربوں ڈالر کے مصارف سے لڑی جانے والی جنگ اور سب سے بڑھ کر القاعدہ اور طالبان کو نیست و نابود کرنے کے لئیے مہم جوئی۔۔۔۔لیکن ۔۔۔۔۔نتیجہ کیا؟؟؟۔...
  8. س

    کوئی ان سے کیا توقع رکھے؟۔

    بھائی جان ، دہشت گردی پہ لعنت ہزار بار۔ لیکن آپ اس معاملے میں کافی کنفیوژن کا شکار نظر آتے ہیں کہ ممالک کی حدود کا کیا مطلب ہوتا ہے؟۔ امریکہ پہ تنقید اسی لئیے ہے کہ وہ ممالک اور انسانیت کی کسی قدر کی بھی پرواہ نہیں کرتا۔ آپ کے یہاں لکھنے سے بہت پہلے شاید دو سال پہلے ہی میں لکھ چکا تھا کہ پاکستان...
  9. س

    کوئی ان سے کیا توقع رکھے؟۔

    ڈرون حملے بھی دہشت گردی ہی ہیں اور اس دہشت گردی سے زیادہ سنگین اور قابل مذمت کہ جو نام نہاد طالبان سے منسوب کی جاتی ہے حالانکہ وہ بھی امریکی اشارہ ابرو پہ ہوتی ہے۔ ڈرون حملوں کو یہ کہہ کر جائز قرار نہیں دیا جا سکتا کہ یہ شدت پسندوں کے خلاف ہیں۔ امریکہ کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی بھی ملک میں دندناتے...
  10. س

    شام:’ہم جنس خاتون کا بلاگ ایک دھوکہ‘

    لو جی ، بی بی سی بھی "تیسری دنیا" کے پریس جیسی گھسی پٹی خبریں پھیلانے لگا۔مسٹر فواد آئیں اور دیکھیں کہ حقیقت کا جادو کیسے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ کون کہہ سکتا ہے کہ 9-11 اور اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی کس سطح کا ڈرامہ تھا۔ اب دیکھئیے کہ امریکہ اس معترف کے ساتھ کیا سلوک کرتا ہے ۔
  11. س

    ’سی آئی اے ایجنٹس‘ کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

    دو چیزوں کو مد نظر رکھ کر حالات کا جائزہ لیں ۔ پہلی تو یہی جو برادرم نبیل کے مراسلہ میں خبر کے طور پہ ہے ۔ اور یہ فی الواقع حقیقت ہے کہ اب امریکہ اور پاکستان کے درمیاں تعلقات کی نوعیت بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ وجہ یہی ہے کہ "کھیل" جس مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے کھلاڑی اسی کے مطابق چال چل رہے...
  12. س

    پاکستان، جوہری تابکاری پررپورٹنگ کا خطرہ

    حماد بھائی ، میرا یہ مطلب ہرگز نہیں تھا جو آپ سمجھے۔ :cool:
  13. س

    پاکستان، جوہری تابکاری پررپورٹنگ کا خطرہ

    جی درست فرمایا آپ نے۔ یہ صرف اس علاقے کی ہی بات نہیں دنیا میں جہاں جہاں ایٹمی ری ایکٹر ہیں ان کے قریبی علاقوں میں اس قسم کے امراض قدرے زیادہ مشاہدے میں آتے ہیں۔ ہم ترقی یافتہ ملکوں پہ نظر دوڑائیں کہ جہاں "حفاظتی انتظامات" سخت ہوتے ہیں وہاں بھی یہی صورت حال ہے۔
  14. س

    پاکستان، جوہری تابکاری پررپورٹنگ کا خطرہ

    بے چارہ علی سلیمان۔ کرسک ، سانحہ بھوپال کی ہلاکت خیزی اور چرنوبل جیسے حادثات کے بعد بھی بیوپاریوں نے اپنا دھندہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ یہ سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے کہ جب تک پراڈکٹ کا استعمال ہوتا رہے گا اس کے اثرات و نتائج بھی برآمد ہوں گے تو علی سلیمان کو وہاں جانا چاہئیے تھا کہ جہاں سے یہ...
  15. س

    بنی اسرائیل کے گمشدہ قبائل

    عرصہ سے گم تھے اور "بنی اسرائیل کے گم شدہ قبائل " میں سے ملے۔:)
  16. س

    بنی اسرائیل کے گمشدہ قبائل

    ظفری بھائی ، جب ہمارا بچپن تھا تو پاکستان کے ہر شہر کی دیواروں پہ دو نعرے نظر آیا کرتے تھے۔ چونکہ یہ بھٹو صاحب کے عروج کا زمانہ تھا اور ان کے مخالفین بھی پوری شدت سے مزاحمت کرتے دکھائے دیتے تھے۔ پہلا نعرہ کچھ یوں ہوتا : سرخ ہے سرخ ہے ایشیا سرخ ہے اور فریق ثانی یوں نعرہ لکھتا : سبز ہے سبز ہے...
  17. س

    بنی اسرائیل کے گمشدہ قبائل

    برصغیر میں اسلام کی اشاعت باقاعدہ طور پہ 712 عیسوی میں ہوئی جب کہ اس وقت عرب میں اسلام کاظہور ہوئے 101 برس بیت چکے تھے۔ گویا کہ مسلمان ہونے سے قبل ہمارے اجداد کسی آسمانی مذہب کے بھی پیروکار نہ تھے۔ دوسروں کے شجرے کھولتے کھولتے ہم اپنا سب کچھ بھول گئے۔ اس بات پہ بابا بُلھے شاہ کا کلام شدت سے یاد...
  18. س

    بنی اسرائیل کے گمشدہ قبائل

    میں بھی یہی لکھنے والا تھا لیکن آپ بازی لے گئے۔ کوئی یہ یقین سے کہہ سکتا ہے کہ صرف پٹھان ہی سود خور ہیں؟۔ کیا صرف پٹھان ہی سرخ و سپید ہیں؟۔ کیا صرف پٹھان ہی احساس برتری کا شکار ہیں؟ عربوں کے بارے میں راوی کیا کہتا ہے؟۔ کیا صرف پٹھان ہی ٹوپی پہنتے ہیں؟ میری رائے میں اس قسم کی باتوں پہ بحث کرنا بے...
  19. س

    کچھ مزید مزیدار ۔۔۔

    ہم دو نمبر فارمولا "آپ کے مراسلہ میں دوسرے نمبرپر" استعمال کر کے ترقی کر رہے ہیں یہ الگ بات ہے کہ اسے ترقی معکوس کہا جاتا ہے۔:)
  20. س

    ثقافتی نمائش کے لئیے مواد درکا

    بندہ پرور ، یہ بتائیے کہ یہ نمائش کب شروع ہو رہی ہے تا کہ میں بھی اپنے ٹائم ٹیبل میں سے کچھ وقت نکالنے کی کوشش کر کے آپ کا ساتھ دے سکوں۔
Top