عبدالحسیب بھائی !
آپ کے تعارف کی لڑی آج دیکھی۔ ہمیں یقین ہے کہ میرِ کوچہء سہل انگاراں اگر یہاں نہیں آتے تو ہم اس لڑی کے دیکھنے سے ہی محروم رہ جاتے۔ :)
بہرکیف، دیر آید درست آید کے مصداق آپ کو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ :) :) :)
عبدالرحمٰن بھائی تو دن میں نہ جانے کتنی بار خوش اور کتنی بار دکھی ہوتے ہیں۔ مختلف کمپنیز کے شئرز رکھنے کا یہی فائدہ ہوتا ہے کہ سب میں ایک ساتھ گھاٹا نہیں ہوتا۔ :)
شکریہ نظام الدین صاحب!
عمدہ انتخاب! تاہم انتخاب ارسال کرنے سے پیشتر اس بات کا اطمینان ضرور کیا کریں کہ آیا یہ کلام پہلے سے محفل میں موجود تو نہیں ہے۔ جیسے یہ غزل یہاں پہلے سے ارسال کی جا چکی ہے۔ :)
اگر انتخاب محفل میں تلاش کرنے پر پر نہ ملے تو بذریعہ گوگل سرچ کر لیا کیجے۔
واقعی 'کلیاں' بہت ہی اچھا پروگرام تھا اور اس میں فاروق قیصر صاحب نے بہت ہی چست جملے لکھے اور کہے باقی پپٹس بھی لاجواب تھے۔ پروگرام کے اختتام پر مشاعرہ بھی ضرور ہوا کرتا تھا اور وہ بھی لاجواب ہوتا تھا۔ انکل سرگم اکثر کہا کرتے تھے۔
شرمندگی ہی شرمندگی ہے
یہ بھی کوئی زندگی ہے
:)
ساتھ ساتھ تہمینہ پر بھی ۔ :)
شکریہ اس بخشش کا۔ :)
اس طرح کے درباروں میں بھروسہ نہیں ہوتا کہ امان ملے گی بھی یا نہیں۔ :)
عقل مند را اشارہ کافی است۔ :)
شکر ہے۔ :)
کسی کو تو محفل کی شائستگی کا خیال آیا۔ :)
اس سے زیادہ کی ممکن بھی تو نہیں ہے آپ کے لئے۔ :)
بقول انگریزکے یہ بات زحمت...