نتائج تلاش

  1. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    اے شمع تیری عمرِ طبیعی ہے ایک رات ہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے (شیخ ابراہیم ذوق)
  2. کاشفی

    جو دل میں شعر آئے وہ لکھ دیجیے -- نیا سلسلہ

    لے لے کے خدا کا نام چلّاتے ہیں پھر بھی اثر دعا نہیں پاتے ہیں کھاتے ہیں حرام لقمہ پڑھتے ہیں نماز کرتے نہیں پرہیز دوا کھاتے ہیں (ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی)
  3. کاشفی

    شہنشاہ رباعیات امجد حیدرآبادی

    خالق ہے کوئی ارض و سما شاہد ہے اَنتَ کے لئے اپنا اَنا شاہد ہے اس پر بھی اگر کوئی نہ مانے نہ سہی خود، اپنے وجود پر، خدا شاہد ہے (ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی)
  4. کاشفی

    شہنشاہ رباعیات امجد حیدرآبادی

    ہیں مستِ مے شہود تو بھی میں بھی ہیں مدّعی نمود، تو بھی میں بھی یا تو ہی نہیں جہاں میں یا میں ہی نہیں ممکن نہیں دو وجود، تو بھی میں بھی (ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی)
  5. کاشفی

    شہنشاہ رباعیات امجد حیدرآبادی

    اس سینہ میں کائنات رکھ لی میں نے کیا ذکر صفات، ذات رکھ لی میں نے ظالم سہی، جاہل سہی، نادان سہی، سب کچھ سہی، تیری بات رکھ لی میں نے (ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی)
  6. کاشفی

    شہنشاہ رباعیات امجد حیدرآبادی

    غم میں ترے زندگی بسر کرتا ہوں زندہ ہوں، مگر تیرے لئے مرتا ہوں تیری ہی طرف ہر اک قدم اُٹھتا ہے ہر سانس کے ساتھ تیرا دم بھرتا ہوں (ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی)
  7. کاشفی

    شہنشاہ رباعیات امجد حیدرآبادی

    بحر متلاطم میں بہا جاتا ہوں ہر دم طرف لحد کھینچا جاتا ہوں بازار فنا میں کیا ٹھہرتا ہے مجھے میں صرف کفن لے کے چلا جاتا ہوں (ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی)
  8. کاشفی

    شہنشاہ رباعیات امجد حیدرآبادی

    لے لے کے خدا کا نام چلّاتے ہیں پھر بھی اثر دعا نہیں پاتے ہیں کھاتے ہیں حرام لقمہ پڑھتے ہیں نماز کرتے نہیں پرہیز دوا کھاتے ہیں (ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی)
  9. کاشفی

    شہنشاہ رباعیات امجد حیدرآبادی

    اب روح قدم قدم پہ اتراتی ہے ہر سانس میں تازہ زندگی پاتی ہے اک روز قدم حضور کے چومے تھے اب تک میرے منہ سے بوئے عطر آتی ہے (ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی)
  10. کاشفی

    شہنشاہ رباعیات امجد حیدرآبادی

    خالی ہے مکاں، مکیں پیدا کردے دل میں میرے دل نشیں پیدا کردے اے مردہ دلوں کو زندہ کرنے والے شکی دل میں یقیں پیدا کردے (ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی)
  11. کاشفی

    جذباتِ عالیہ - حضرت امجد حیدر آبادی

    محمد وارث صاحب، الف عین صاحب اور فرخ منظور صاحب، آپ تینوں احباب کا بیحد شکریہ۔۔خوش رہیں۔
  12. کاشفی

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

    یاں لب پہ لاکھ لاکھ سخن اضطراب میں واں ایک خامشی تری سب کے جواب میں (شیخ ابراہیم ذوق)
  13. کاشفی

    بیت بازی کا کھیل!

    اک ہمیں خار تھے آنکھوں میں سبھی کے سو چلے بلبلو خوش رہو اب تم گل و گلزار کے ساتھ (شیخ قیام الدین قائم)
  14. کاشفی

    ‘زلف‘

    اس رخ و زلف کی تسبیح ہے یاں اکثر میر درد اپنا یہی اب شام و سحر ہم نے کیا (میر تقی میر)
  15. کاشفی

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    مصلحت ترک عشق ہے ناصح ایک یہ ہم سے ہو نہیں سکتا (خواجہ احسن اللہ بیان) ترک
  16. کاشفی

    فانی وہ نظر کامیاب ہو کے رہی - فانی بدایونی

    غزل (فانی بدایونی) وہ نظر کامیاب ہو کے رہی دل کی بستی خراب ہو کے رہی عشق کا نام کیوں کریں بدنام زندگی تھی عذاب ہو کے رہی نگہ شوق کا حال نہ پوچھ سربسر اضطراب ہو کے رہی چشم ساقی کی تھی کبھی مخمور خود ہی آخر شراب ہو کے رہی تابِ نطارہ لا سکا نہ کوئی بے حجابی، حجاب ہو کے رہی ہم سے فانی...
  17. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    ذکر جب چھڑ گیا قیامت کا بات پہنچی تری جوانی تک (فانی بدایونی)
  18. کاشفی

    فانی جمال خود رخ بے پردہ کا نقاب ہوا - فانی بدایونی

    غزل (فانی بدایونی) جمال خود رخ بے پردہ کا نقاب ہوا نئی ادا سے نئی وضع کا حجاب ہوا ملا ازل میں مجھے میری زندگی کے عوض وہ ایک لمحہء ہستی کہ صرف خواب ہوا وہ جلوہ مفت نظر تھا، نظر کو کیا کہیئے کہ پھر بھی ذوقِ تماشا نہ کامیاب ہوا اُلٹ گئی مری اُمید و بیم کی دنیا یہ کیا نظامِ تمنّا میں انقلاب...
  19. کاشفی

    فانی غزل۔ مآلِ سوزِ غم ہائے نہانی دیکھتے جاؤ۔ فانی بدایونی

    بہت خوب محترمہ جیہ صاحبہ۔۔۔ اللہ رب العزت آپ کو خوش و خرم رکھے۔۔بہت پیاری غزل پیش کی ہے آپ نے۔۔۔
  20. کاشفی

    فانی یاں ہوش سے بیزار ہوا بھی نہیں جاتا - شوکت علی خاں فانی بدایونی

    محمد وارث صاحب، الف عین صاحب، فرخ منظور صاحب ، شاہ حسین صاحب اور فاتح الدین بشیر صاحب ، آپ تمام احباب کا بیحد شکریہ۔۔۔ خوش رہیں۔۔۔ جب اعلیٰ درجے کے سخندانِ محفل، پیش کردہ غزل کو پسند کرتے ہیں ، تو دل باغ باغ ہوجاتا ہے۔۔۔
Top