درست فرماتے ہیں تلمیذ بھائی!
ہم سب لائیک مائینڈڈ محفلین کے درمیان براہ راست گفتگو نہ ہونے کے باوجود ٹیلی پیتھی ہی چلتی ہے۔
ملاحظہ فرمائیے کہ کچن کارنر کا زمرہ ہے اور زبان کی چاشنی دیکھیے، کیا چٹخارے ہیں، ماشاء اللہ
ہمارا سنگاپور کا سفر نامہ جیون میں ایک بار نا سنگاپور بھی ملاحظہ فرمائیے۔
نیز یہ دونوں سفر نامے برقی کتاب کی شکل میں استادِ محترم جناب اعجاز عبید کی لائبریری میں موجود ہیں ربط یہ رہا۔
راشد اشرف بھائی! کیا بچوں کے پرانے رسالے خاص طور پر کھلونا نئی دہلی یا بھائی جان کراچی کے پرانے شمارے سکین کیے ہوئے مل سکتے ہیں؟بچپن میں ان دو رسالوں کے پرانے شمارے پرانی کتابوں کے اسٹالز سے ڈھونڈ کر لایا کرتے تھے۔ سراج انور کا ناول کالی دنیا اسی کھلونا کے شماروں میں پڑھا تھا۔
یہی درخواست...
محمد یعقوب آسی بھائی!
آج تو ہماری زندگی کا ایک خوش نصیب دن ہے کہ محفل کے ایک اور استاد نے ہماری کاوش کی جانب توجہ دی ہے ، اور پھر اتنی تفصیل کے ساتھ اور اس قدر باریکی کے ساتھ جانچ کی ہے کہ دل خوش ہوگیا۔ جزاک اللہ الخیر۔
آفس کے لیے روانگی کا وقت ہوچکا ہے لہٰذا فی لوقت صرف شکریہ قبول کیجیے۔ بعد...
بہت خوبصورت کہانی ہے راشد اشرف بھائی۔ بس صرف پڑھتے وقت ایک مسئلہ درپیش ہوا۔ کئی مرتبہ تو دھندلاہٹ اس قدر بڑھ گئی کہ آنکھیں صاف کیے بغیر دوبارہ پڑھنا ممکن نہ ہوا۔
یہ علی قلی خان وہی تو نہیں؟