ایک مکالمہ
(علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)
محمد خلیل الرحمٰن
اِک شخص کنوارا تھا، کہیں اُس کی ملاقات
اِک شادی شدہ سے جو ہوئی یوں سرِ بازار
اُس شخص کنوارے نے کہا شادی شدہ سے
گھر دار اگر تو ہے تو کیا میں نہیں گھر دار
بے چین اگر میں ہوں، نہیں چین سے تو بھی
برباد اگر میں ہوں، نہیں تو بھی گُہر بار...