ہم نے تو اسی لئے وارث بھائی کا انکسارانہ تبصرہ پسند بھی نہیں فرمایا۔ (انکسارانہ کی ترکیب درست تو نہیں ہے خدانخواستہ؟)
راحیل بھائی نے فوراً امریکیوں کی طرز پر حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔ :) :) :)
مجھ کو تو ہوش نہیں اُن (یوسف سلطان بھائی) کو خبر ہو شاید
کہ آپ تین ہزاری ہو گئے ہیں۔
بہت بہت مبارک ہو! :)
بالکل ! وہ بھی ایسے دو ہزار پیغامات، جن کی پیشانی پر صد ہزار تمغے بھی جڑے جا چُکے ہوں۔ :)
چلیے!
خود کفیل ہونا زیادہ بہتر رہتا ہے۔ :) :) :)
شاد آباد رہیے۔ :flower:
معذرت کی ضرورت نہیں ہے بھائی کہ ہم نے تو ایک عمومی بات کی اور مذکورہ صنف پر اب تک اپنی رائے دی ہی نہیں!
جیسے آپ نے کہا دیگر لوگ بھی اسے قبول یا رد کریں گے اور اسی طرح بات آگے بڑھے گی۔ :)