چین میں خطاطی
(خورشید عالم گوہر قلم)
چین میں شی آن کی فصیل کے ساتھ ایک ایسا بازار نظر آتا ہے جو دور تک چلا جاتا ہے ، یہ خطاطی کا بازار کہلاتا ہے اور دیکھنے کے قابل ہے۔ اس فصیل کے ساتھ ساتھ ہزاروں دکانیں اور کھوکھے ایسے ہیں جہاں خطاطی کا سامان فروخت کیا جاتا ہے اور ماں باپ اپنے بچوں کے ساتھ یہاں...