اللہ رب العزت مغزل صاحب کی والدہ ماجدہ کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ اور ان کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطافرمائے۔۔آمین۔ اور ان سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
غزل
(منظر بھوپالی)
کوئی بچنے کا نہیں سب کا پتہ جانتی ہے
کس طرف آگ لگانا ہے ہوا جانتی ہے
اُجلے کپڑوں میں رہو یا کہ نقابیں ڈالو
تم کو ہر رنگ میں خلقِ خدا جانتی ہے
روک پائے گی نہ زنجیر نہ دیوار کوئی
اپنی منزل کا پتہ آہِ رسا جانتی ہے
ٹوٹ جاؤں گا، بکھر جاؤں گا، ہاروں گا نہیں
میری ہمت کو زمانے...
غزل
(منظر بھوپالی)
گئے تھے شوق سے ہم بھی یہ دنیا دیکھنے کو
مِلا ہم کو ہمارا ہی تماشا دیکھنے کو
کھڑے ہیں راہ چلتے لوگ کتنی خاموشی سے
سڑک پر مرنے والوں کا تماشا دیکھنے کو
بہت سے آئینہ خانے ہیں اس بستی میں لیکن
ترستی ہے ہماری آنکھ چہرہ دیکھنے کو
کمانوں میں کھنچے ہیں تیر، تلواریں چمکتی ہیں...