ہم پاکستانی اپنی قومی عادت سے مجبور ہیں، سو کوڑے کھاتے ہیں، سو پیاز بھی کھاتے ہیں اور مآل کار کرتے وہی ہیں جو امریکہ بہادر چاہتا ہے۔ ٹیکسٹ بک کے معاملے ہی کو لے لیجے: اردو محفل سمیت انٹرنیٹ فورمز پر، اخباری کالموں میں اور لاتعداد گرماگرم بحثوں کے باوجود سرکار وہی کررہی ہے جو حکم دیا گیا ہے۔...